پنجاب ریونیو اتھارٹی کی بہترین کارکردگی،رواں سال ٹیکس کے حصول میں 16 فیصد اضافہ
پنجاب ریونیو اتھارٹی نے رواں مالی سال میں جولائی سے اپریل تک ٹیکس محصولات کی مد میں. 214 بلین روپے کا ٹیکس جمع کیا ،ترجمان


لاہور: پنجاب ریونیو اتھارٹی(پی آر اے) نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے رواں سال ماہ اپریل میں پنجاب سیلز ٹیکس کی مد میں 23.7 ارب روپے کا ریکارڈ ٹیکس اکھٹا کیا۔
ترجمان پی آر اے کے مطابق ماہ اپریل کی یہ وصولی گزشتہ سال ماہ اپریل سے 26 فیصد زیادہ ہے ۔پنجاب ریونیو اتھارٹی نے رواں مالی سال میں جولائی سے اپریل تک ٹیکس محصولات کی مد میں. 214 بلین روپے کا ٹیکس جمع کیا ۔
ترجمان نے مزید بتایاکہ یہ وصولی گزشتہ سال کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ ہے،رواں مالی سال میں جولائی سے اپریل تک پنجاب سیلز ٹیکس کی مد میں 199.6 ارب روپے اکھٹے کیے گے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 14 فیصد زیادہ ہے۔

ترجمان کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی سے اپریل تک پنجاب انفراسٹکچر ڈویلپمنٹ سیس کے تحت 5.1 ارب روپے اکھٹا ہوئے جس میں 23 فیصد گروتھ دیکھی گئی ،جب کہ رواں مالی سال جولائی سے اپریل تک پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈز کی مد میں 9.1 ارب روپے ، 43فیصد گروتھ دیکھی گئی۔
ترجمان نے کہاکہ قابل غور بات ہے کہ رواں مالی سال میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا نہ ہی ٹیکس ریٹ میں اضافہ کیا گیا ہے ۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ اس سال ٹیکس وصولی میں اضافہ ورکشاپس کے ذریعے آگاہی ، ٹیکس نیٹ میں توسیع اور جدید آئی ٹی نظام کےموثر استعمال کا نتیجہ ہے۔ موثر حکمت عملی اور جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کے باعث پر امید ہیں کہ اس سال بھی ٹیکس کا مقرہ ہدف کامیابی سے عبور کر لیں گے ۔

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ
- an hour ago

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 3 days ago
بھارتی گلوکارقتل
- 2 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 2 days ago
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- 2 days ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 3 days ago
پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق
- a day ago
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 2 hours ago
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- 2 days ago

استاد حامد علی خاں کا نیا پنجابی گانا ریلیز
- 2 hours ago

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- 3 days ago

یاسرحسین کا لاہورمیں فیملی تھیٹرکوفروغ دینے پرزور
- an hour ago



