تحقیق اور دیگر امور سے متعلق اربوں ڈالر کی امداد منجمد کی گئی


امریکی صدر ڈولڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ہارورڈ یونیورسٹی کی اربوں ڈالر کی امداد روک دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ تعلیم نے ہارورڈ یونیورسٹی کو اقدام سے باضابطہ آگاہ کرتے ہوئے اربوں ڈالر امداد روک دی۔ تحقیق اور دیگر امور سے متعلق اربوں ڈالر کی امداد منجمد کی گئی۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مطالبات پر عمل نہ ہوا تو یہ امداد معطل رہے گی۔ اس سے قبل ٹرمپ انتظامیہ کے مطالبات ماننے سے انکار پر ہارورڈ یونیورسٹی کی وفاقی امداد منجمد کر دی گئی تھی۔
یاد ر رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے مارچ میں کہا تھا کہ وہ ہارورڈ کے تقریباً 256 ملین ڈالر کے وفاقی معاہدوں اور مزید 8.7 ارب ڈالر کی گرانٹ کےوعدوں کا جائزہ لے رہی ہے کیونکہ یونیورسٹی نے کیمپس میں یہود مخالف رویے روکنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے۔
ٹرمپ انتظامیہ اور ہارورڈ کے درمیان کشیدگی میں اس وقت اضافہ ہوا جب یونیورسٹی نے حکومتی دباؤ کے باوجود دیگر یونیورسٹیوں کے برخلاف اپنے تعلیمی و انتظامی معاملات میں مداخلت قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

امریکا کا یوکرین کو جدید فضائی دفاعی نظام دینے کا فیصلہ
- 15 hours ago

پاکستان کی ٹرائی نیشن سیریز میں مسلسل دوسری فتح، یو اے ای کو 31 رنز سے شکست
- 12 hours ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں جاری موسلا دھا ر بارش سے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں اضافہ
- 2 hours ago
سیلاب متاثرہ خواتین اور بچوں کو ریلیف کیمپوں میں سنگین مسائل کا سامنا
- 12 hours ago

اسرائیلی فوج کا حماس ترجمان ابو عبیدہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، حملے میں مزید 77 فلسطینی شہید
- 2 hours ago

لاہور: بھارتی دہشت گرد عثمان عرف عبدالرحمٰن کو 20 سال قید کی سزا
- 15 hours ago

مریم نواز کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے انتظامیہ کو بروقت اقدامات کی ہدایت
- 15 hours ago

دریائے ستلج میں وہاڑی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب برقرار
- 2 hours ago

پشاور اور ملحقہ علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال، پی ڈی ایم اے کا ریسکیو آپریشن جاری
- 14 hours ago

پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ تک پہنچ گئی، ڈی جی پی ڈی ایم اے
- an hour ago

مودی سرکار کی ناقص سفارتی پالیسیوں سے بھارت عالمی سطح پر سفارتی تنہائی کا شکار
- 21 minutes ago

پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
- 2 hours ago