بالی ووڈ کنگ کے میٹ گالا انداز میں زیورات کا انتخاب بھی خاصا توجہ طلب رہا


شاہ رخ خان کی میٹ گالا 2025 میں شاندار انٹری نے فیشن کی دنیا میں نیا باب لکھ دیا۔
بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے فیشن کی دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ "میٹ گالا 2025" کے ریڈ کارپٹ پر شاندار انداز میں جلوے بکھیرتے ہوئے سب کی نظریں اپنی طرف مبذول کروائیں۔
View this post on Instagram
شاہ رخ خان نے ایونٹ کی تھیم کی مناسبت سے مکمل سیاہ لباس کا انتخاب کیا۔ طویل کوٹ، گہری وی نیک شرٹ اور ہم رنگ پتلون کے امتزاج نے ان کی دلکش شخصیت کو مزید اُجاگر کیا، اس مکمل مونوکروم لک نے شائقین اور بین الاقوامی میڈیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
View this post on Instagram
بالی ووڈ کنگ کے میٹ گالا انداز میں زیورات کا انتخاب بھی خاصا توجہ طلب رہا، انہوں نے اپنی گردن پر چاندی کی کئی تہوں پر مشتمل چین بھی پہنی، ان کے گلے میں آویزاں بڑا "K" پینڈنٹ سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا جو بلاشبہ "کنگ خان" کی پہچان بن گیا۔
شاہ رخ نے ہاتھوں میں کئی انگوٹھیاں پہن کر اپنے لک میں ڈرامائی اثر پیدا کیا جبکہ سبیاساچی کی پہچان سمجھی جانے والی منفرد بروچ کو بھی اپنے کوٹ کا حصہ بنایا۔
شاہ رخ خان کی یہ پہلی میٹ گالا موجودگی تھی، لیکن ان کی انٹری، اعتماد اور فیشن کا انتخاب ایسا تھا کہ ہر طرف صرف ان کا تذکرہ سنائی دیا۔
سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں، ان کے لک کو لاکھوں افراد نے پسند کیا، جبکہ بین الاقوامی فیشن ناقدین نے بھی ان کے انداز کو بے حد سراہا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- 2 days ago
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 4 days ago
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- a day ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- a day ago

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- 2 days ago
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- a day ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 2 days ago
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- 2 days ago
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 4 days ago
پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق
- 13 hours ago

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 2 days ago



