جاں بحق ہونے والوں میں 28 سالہ عثمان ورک، 28 سالہ وقاص، 40 سالہ عمران عاشق، 18 سالہ عمر اور افضل شامل ہیں


گجرانوالہ کے علاقے تھانہ تتلے عالی کی حدود اڑتالی ورکاں میں دیرینہ عداوت نے خونی کا رخ اختیار کر لیا جہاں ملزم عمران شیرو نے معمولی تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔
فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں 28 سالہ عثمان ورک، 28 سالہ وقاص، 40 سالہ عمران عاشق، 18 سالہ عمر اور افضل شامل ہیں، علاوہ ازیں زخمی ہونے والے شخص کی شناخت گن مین سلمان کے طور پر ہوئی ہے جس کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق مرنے والوں میں عثمان ورک کا گن مین اور قریبی دوست بھی شامل ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، ایس پی صدر سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور لاشوں و زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
بعدازاں تتلے عالی پولیس نے اطلاع ملتے ہی ملزم کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کر دی، ملزم اپنے ساتھی کے ہمراہ قریبی سکول میں چھپ گیا اور پولیس کو اپنی جانب آتا دیکھ کر گولی چلا دی، ملزموں کی ایک گولی ایس ایچ او تتلے عالی صفدر عطاء بھٹی کو لگی۔
ایس ایس پی آپریشنز نوشہرہ ورکاں نے بتایا کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں ملزم عمران شیرو مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی زخمی ہوا ہے، ایس ایچ او تتلے عالی صفدر عطاء بھٹی کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی او گجرانوالہ سے فوری رپورٹ طلب کر لی اور سی پی او گجرانوالہ کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم بھی جاری کر دیا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سینئر پولیس افسران، فرانزک ٹیمیں اور بھاری نفری موقع پر موجود ہے، جہاں سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔ سی پی او گجرانوالہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

پرواز کارڈ کے تحت 135 ہنر مند نوجوان سعودی عرب روانہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے پرواز کارڈ اور بلاسود قرضے تقسیم کیے
- 15 گھنٹے قبل
پی آئی بی ایف کی جانب سے پاکستان۔ایران تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے چھ نکاتی ایجنڈا ایرانی سفیر کو پیش
- 17 گھنٹے قبل
ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل، بعد ازاں دہلی واپس روانہ
- 8 گھنٹے قبل

ایرانی صدرمسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
- 2 دن قبل
امریکہ نے ایرانی فٹ بال ٹیم پر لگائی گئی سفری پابندیاں نرم کر دیں
- 15 گھنٹے قبل

تعبیر فاؤنڈیشن اور کِٹاس کالج کے درمیان مستحق اور ذہین طلبہ کے لیے تعلیمی وظائف کی فراہمی کا معاہدہ
- 2 دن قبل
امیرِ قطر کی پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششوں پر وزیراعظم کو مبارکباد
- 12 گھنٹے قبل

نئے تعینات ہونے والے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب سالک جلال کا اصلاحاتی مشن، جیلوں کے اچانک دوروں کا آغاز
- 16 گھنٹے قبل
پاکستانی قیادت کی امن کوششوں سے عالمی جنگ بندی ممکن ہوئی، طاہر اشرفی
- 8 گھنٹے قبل

ایرانی صدر کی علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار کی تعریف
- ایک دن قبل

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو وزیراعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر پیش
- 2 دن قبل
وزیرِ دفاع کی پاکستان تحریک انصاف کو میثاقِ جمہوریت پر دستخط کرنے کی دعوت
- 17 گھنٹے قبل








.webp&w=3840&q=75)


