سپریم کورٹ میں فوجداری مقدمات کے لیے تین بینچ بنا دیے ہیں، فوجداری مقدمات کے لیے دو بینچ مسلسل کام کریں گے،چیف جسٹس


اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ مقدمات نمٹانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ کے رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کے دورے کے دوران معلوم ہوا ان کی سپریم کورٹ میں 367 ججز ہیں۔ اور چین کی سپریم کورٹ میں کوئی مقدمہ زیرالتوا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے زیرالتوا مقدمات سن کر چین کے ججز حیران رہ گئے،اور چین کے ججز نے پوچھا اتنے زیرالتوا مقدمات کیسے نمٹائیں گے؟۔ تو چین کے ججز کو کہا مقدمات نمٹانے کے لیے ہی تو آپ کے پاس آئے ہیں۔
جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ دورے کے دوران ایران، آذر بائیجان اور ترکیے کے چیف جسٹس سے بھی ملاقات ہوئی۔ چین کے دورے کے دوران بھارتی عدلیہ کے ججز بھی تھے۔ بھارتی ججز کے ساتھ موجودہ حالات میں کیا بات ہوئی نہیں بتاؤں گا۔ تاہم ان کے ساتھ بڑی باتیں ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ دورے کا مقصد عدلیہ میں ٹیکنالوجی کو متعارف کرانا تھا۔ جب ڈیٹا ہی پورا نہ ہو تو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کو استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ ٹیکنالوجی ایک گولی کی مانند نہیں ہوتی جو لی اور ٹیکنالوجی آ جائے۔
اپنی گفتگو میں چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ 15 جون کے بعد درخواستیں صرف سافٹ کاپیوں کی صورت میں وصول کرے گی، اور کورٹ روم نمبر ایک کو پیپر لیس بنایا جائے گا،انہوں نے کہا کہ اب ہم پیپر لیس ہونے جا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ میں کاغذ کا استعمال کم کیا جائے گا، سپریم کورٹ میں فوجداری مقدمات کے لیے تین بینچ بنا دیے ہیں، فوجداری مقدمات کے لیے دو بینچ مسلسل کام کریں گے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ میں چاہتا ہوں سزائے موت کے مقدمات جلد نمٹائے جائیں، مجھے کہا گیا کہ سزائے موت سے زیادہ مقدمات عمر قید کے ہیں، اس وقت سپریم کورٹ میں عمر قید کے1200 کے لگ بھگ مقدمات زیر التوا ہیں، سپریم کورٹ میں ایک بینچ صرف سزائے موت کے مقدمات سنے گا، سپریم کورٹ میں جو اچھے کام ہو رہے ہیں وہ بھی عوام کو معلوم ہونے چاہئیں۔
دوران گفتگو چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ضلعی عدلیہ میں دوسری شفٹ شروع کر رہے ہیں، شام کی شفٹ میں 2 سے 5 بجے تک مقدمات سنے جائیں گے۔ جو جج شام کی شفٹ میں کام کریں گے ان کی تنخواہ 50 فیصد بڑھائیں گے۔ تجویز دی ہے کہ ضلعی عدلیہ میں ججز بھرتی کا امتحان ہر چھ ماہ بعد ہو۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 3 hours ago

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 6 hours ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- a day ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- a day ago

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 8 hours ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 4 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 4 hours ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- an hour ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 4 hours ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 6 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- a day ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago






