گزشتہ سال برطانیہ میں سیاسی پناہ حاصل کرنے والے ایک لاکھ 8 ہزار افراد میں سے 16 ہزار کے پاس اسٹوڈنٹ ویزا تھا،رپورٹ


لندن:برطانوی حکومت کی جانب سے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں مقیم طلبہ کی ویزا درخواستوں پر پابندی عائد کیے جانے کا امکان ہے ، جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ پناہ کی درخواستیں دائر کر سکتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ اقدام وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کی لیبر پارٹی کو گزشتہ ہفتے برطانیہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں غیر قانونی امیگریشن سمیت دیگر مسائل پر ناراض رائے دہندگان کی جانب سے ’سزا‘ دیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔
برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ پاکستان، نائجیریا اور سری لنکا سے تعلق رکھنے والے افراد کام، طالب علم یا وزیٹر ویزے پر آنے کے بعد برطانیہ میں پناہ کی درخواست دینے کا سب سے زیادہ امکان رکھتے ہیں۔
ٓاس حوالے سے برطانوی حکام توقع کر رہے ہیں کہ حکومت اگلے ہفتے ایک پالیسی دستاویز (وائٹ پیپر) شائع کرے گی، جس میں بتایا جائے گا کہ حکومت کس طرح خالص نقل مکانی کو کم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جو سال جون 2024 تک 7 لاکھ 28 ہزار افراد تک پہنچ گئی تھی۔
دوسری جانب برطانوی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ آنے والا امیگریشن وائٹ پیپر ہمارے ٹوٹے ہوئے امیگریشن سسٹم میں نظم و ضبط بحال کرنے کے لیے جامع منصوبے پر مشتمل ہوگا۔
برطانیہ کےسرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال برطانیہ میں سیاسی پناہ حاصل کرنے والے ایک لاکھ 8 ہزار افراد میں سے 16 ہزار کے پاس اسٹوڈنٹ ویزا تھا، حکومت ان لوگوں کی قومیت کا تعین نہیں کرتی جن کے پاس اسٹوڈنٹ ویزا تھا، جنہوں نے پناہ کی درخواستیں دی تھیں۔
گزشتہ ہفتے بلدیاتی انتخابات میں کم نشستیں ملنے کے بعد لیبر پارٹی کے کچھ ارکان پارلیمنٹ نے حکومت پر زور دیا تھا کہ وہ نقل مکانی میں کمی جیسے معاملات پر زیادہ فیصلہ کن نقطہ نظر اختیار کرنے کے لیے مزید اقدامات کرے۔

پہلگام واقعہ :روس پاکستان اور بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے اہم کردار ادا کر سکتا ہےصدر مملکت
- ایک گھنٹہ قبل

سندھ میں سینیٹ کی جنرل نشست پر پیپلزپارٹی کے وقار مہدی بھاری اکثریت سے کامیاب
- 6 گھنٹے قبل

خانیوال:خسرہ کے مریضوں کی تعداد میںمسلسل اضافہ،ا سپیشل سیکرٹری صحت نے نوٹس لے لیا
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی وزرا کے ساتھ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ
- 6 گھنٹے قبل

مخصوص نشستوں کا معاملہ ،عدالتی فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواستیں سماعت کیلئے منظور
- 4 گھنٹے قبل

پہلگام واقعہ:وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم ترین اجلاس کل طلب کرلیا
- 4 گھنٹے قبل

میٹا کا فیس بک میں ایک بہت بڑی تبدیلی کرنیکا اعلان
- 7 گھنٹے قبل

زیر التو ا مقدمات نمٹانے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا،چیف جسٹس
- 6 گھنٹے قبل

بھارت کے بے بنیاد الزامات اور اقدامات سے خطے کے امن کو سنگین خطرہ ہے،وزیر داخلہ
- 6 گھنٹے قبل

اسرائیل کا یمنی دارالحکومت صنعا پر فضائی حملہ، ائیرپورٹ کو مکمل طور پر ناکارہ کرنےکا دعویٰ
- 2 گھنٹے قبل

بلوچستان میں کالعدم بی ایل اے کا سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملہ، 7 اہلکار شہید،5 زخمی
- 4 گھنٹے قبل
سلامتی کونسل اجلاس: سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر تحفظات، مسئلہ کشمیر کے حل پر زور
- 5 گھنٹے قبل