بھارت کے بے بنیاد الزامات اور اقدامات سے خطے کے امن کو سنگین خطرہ ہے،وزیر داخلہ
ہم خطے میں دیرپا امن چاہتے ہیں لیکن جارحیت پر خاموش نہیں رہیں گے،محسن نقوی


دوحہ:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت کے بے بنیاد الزامات اور اقدامات سے خطے کے امن کو سنگین خطرہ ہے۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے قطر کے وزیرِ اعظم محمد بن عبدالرحمٰن الثانی سے ملاقات کی،ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی اور خطے کی موجودہ صورتِ حال کے تناظر میں بھی بات چیت کی گئی۔
محسن نقوی نے قطری وزیر اعظم کو پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے حوالے سے پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا۔ اور قیام امن کے لیے پاکستان کے اقدامات پر بریفنگ دی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بھارت کے بے بنیاد الزامات اور اقدامات سے خطے کے امن کو سنگین خطرہ ہے۔ اور پہلگام واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش پاکستان کے مؤقف کو مضبوط کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش پاکستان کے اصولی مؤقف کو مضبوط کرتا ہے، دنیا کو علم ہونا چاہیے کہ واقعے کے ماسٹر مائنڈ اور اصل ملزمان کون ہیں اور اس کا بینفشری کون ہے؟ جبکہ بھارت نے اس واقعہ کی آڑ میں سندھ طاس معاہدے پر وار کیا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ پاکستان کی لائف لائن ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم خطے میں دیرپا امن چاہتے ہیں لیکن جارحیت پر خاموش نہیں رہیں گے۔
قطر کے وزیر اعظم نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم خطے میں عدم کشیدگی کی پالیسی کے حامی ہیں،انہوں نے کہا کہ امید ہے سفارتی کوششوں سے کشیدگی کم ہو گی۔

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک دن قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 3 گھنٹے قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 4 منٹ قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 7 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 5 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 5 گھنٹے قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 2 گھنٹے قبل






