بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کر دیا

پاکستان کی مسلح افواج نے رات گئے کیے جانے والے بھارت کے بزدلانہ حملے کے جواب میں منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 2 لڑاکا طیارے مارے گرائے ہیں۔
سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی نیوز نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج بھارتی حملے کا بھرپور جواب دے رہی ہیں اور پاک فضائیہ نے جوابی کارروائی میں دشمن کے 2 لڑاکا طیارے مار گرائے ہیں۔
واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے تصدیق کی کہ کہ بھارت کی جانب سے کوٹلی، بہاولپور، مریدکے، باغ اور مظفر آباد میں بزدلانہ میزائل حملے میں 3 پاکستانی شہید اور 12 زخمی ہوگئے۔
رات گئے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ کچھ دیر قبل بزدل دشمن بھارت نے بہاولپور کے علاقے احمد ایسٹ، کوٹلی اور مظفر آباد میں سبحان اللہ مسجد پر فضا سے تین مقامات پر فضائی حملے کیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’میں واضح طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ پاکستان اپنی مرضی کے وقت اور جگہ پر اس کا جواب دے گا۔ اس گھناؤنی اشتعال انگیزی کا جواب ضرور دیا جائے گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ احمد پور شرقی میں ایک بچے کی شہادت اور 12 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوٹلی میں 2 شہری شہید ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ احمد پور شرقیہ میں ایک مسجد پر حملہ کیا گیا تھا، میزائل اس کے قریب ایک گھر پر گرا ہے، جہاں والدین اور ایک بچہ پھنسے ہوئے ہیں جنہیں ریسکیو کیا جا رہا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کوٹلی کی ایک مسجد پر بھی حملہ کیا گیاہے، انہوں نے کہا کہ مساجد پر یہ حملے آر ایس ایس کے ہندوتوا نظریے کی نشاندہی کرتے ہیں کیونکہ انہوں نے مساجد کو نشانہ بنایا ہے۔اور وہ بعد میں مزید معلومات فراہم کریں گے۔

اوپو کے سیریز کے دو نئے فونز متعارف
- 12 گھنٹے قبل

بلوچستان واقعہ سینیٹ میں زیر بحث، ارکان کا مجرموں کو پھانسی دینے کا مطالبہ
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقدامات تیز کر رہا ہے، نائب وزیراعظم
- 10 گھنٹے قبل
میوزک ڈائریکٹر علی عطرے دل کے عارضے میں مبتلا، حکومت سے مدد کی اپیل
- 12 گھنٹے قبل

غزہ میں شہادتوں کی تعداد 59 ہزار سے تجاوز کر گئی، فلسطینی وزارت صحت
- 9 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ہزارو ں روپے اضافہ ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا
- 13 گھنٹے قبل

امریکا–پاکستان تعلقات پر بھارت کا سخت مؤقف، چین سے رابطے بحال کرنے کی کوشش
- 12 گھنٹے قبل

ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت مزید بگڑ گئی
- 10 گھنٹے قبل

دوہرا قتل کیس : پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دونوں مقتولین کو 16 گولیاں لگنے کی تصدیق
- 12 گھنٹے قبل
سینئر اسٹیج اداکارہ عابدہ بیگ کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مالی امداد کی اپیل
- 12 گھنٹے قبل

بابوسر میں سیلابی تباہی: 3 ہلاکتیں، 4 زخمی، ریسکیو آپریشن جاری
- 10 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
پنجاب یونیورسٹی: غیر تدریسی عملے کا بطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی کی منسوخی کے خلاف حتجاج
- 13 گھنٹے قبل