وزیراعظم نے نیشنل انٹیلی جنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کا افتتاح کر دیا
نیفٹیک وفاقی ادارہ ہوگا، 50 وفاقی و صوبائی محکمے اور ایجنسیاں ادارے سے مل کر کام کریں گے،شہباز شریف


اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل انٹیلی جنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کا افتتاح کر دیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے نیشنل انٹیلی جنس فیوژن اور تھریٹ اسیسمنٹ کا دورہ کیا، وزیر اعظم کے ہمراہ سروسز چیف، نائب وزیر اعظم، وزیر دفاع بھی موجود تھے، شہباز شریف کو ادارے کے کام کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی۔
شہباز شریف نے کہا کہ نیفٹیک وفاقی ادارہ ہوگا، 50 وفاقی و صوبائی محکمے اور ایجنسیاں ادارے سے مل کر کام کریں گے، ادارہ خطرات سے نمٹنے کے لیے ایک قومی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔
وزیراعظم آفس کے مطابق صوبائی سطح پر نیفٹیک کے چھ مراکز قائم کیے جائیں گے، اعلامیہ کے مطابق آذاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی نیفٹیک کے مراکز قائم کئے جائیں گے۔
علاوہ ازاںوزیر اعظم نے جدید ترین این آئی ایف ٹی اے سی ہیڈ کوارٹر کا باضابطہ افتتاح بھی کیا، جو پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی قومی حکمت عملی کو مربوط بنانے کے لیے محور کا کردار ادا کرے گا۔
اس موقع پر، شہباز شریف نے اس اہم صلاحیت کو عملی جامہ پہنانے میں شامل تمام اسٹیک ہولڈرز کی کوششوں کو سراہا۔
وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی، غیرقانونی نیٹ ورکس اور بیرونی معاونت کے گٹھ جوڑ کو توڑنے کے لیے مؤثر اور مربوط ادارہ جاتی نظام ناگزیر ہے، نیفٹیک اس مقصد کے حصول میں مرکزی کردار ادا کرے گا۔

ملک میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 600 روپے کمی
- 2 گھنٹے قبل

سازش کے بغیر حکومت نہیں گرائی جا سکتی، گر گئی تو سیاست چھوڑ دوں گا" وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا
- 2 گھنٹے قبل

توہین عدالت: شیخ حسینہ واجد کو 6 ماہ قید، متنازع آڈیو بیان عدالت میں مداخلت قرار
- 3 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں بحال کردیں
- 6 گھنٹے قبل

نیپرا کی منظوری: بجلی کے نرخوں میں کمی، یکم جولائی سے اطلاق متوقع
- 2 گھنٹے قبل
باجوڑ دھماکا: اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار سمیت 5 افراد شہید، 16 زخمی ،دہشت گرد گروہ ’الخوارج‘ ملوث قرار
- 3 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا دعویٰ: اسرائیل 60 روزہ جنگ بندی پر تیار، امن معاہدے کی امید
- ایک گھنٹہ قبل

باجوڑ،پھاٹک میلہ گراونڈ کے قریب بم دھماکا، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید، 11 زخمی
- 6 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے گوشواروں کی تفصیلات طلب کرلیں
- 5 گھنٹے قبل

سیلاب سے بچاؤ کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنائیں، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت
- 35 منٹ قبل

نیپرا کا یکم جولائی سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا اعلان
- 7 گھنٹے قبل

مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے بعد قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن جاری
- 2 گھنٹے قبل