جی این این سوشل

پاکستان

ملک میں کورونا کیسزایک بار پھر بڑھنے لگے ، مثبت کیسز کی شرح 3فیصد تک پہنچ گئی

اسلام آباد : ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران مزید 27 افراد انتقال کر گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹو ں کے دوران 1737کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک میں کورونا کیسز بڑھنے لگے ، مثبت کیسز کی شرح 3فیصد تک پہنچ گئی
ملک میں کورونا کیسز بڑھنے لگے ، مثبت کیسز کی شرح 3فیصد تک پہنچ گئی

تفصیلات کے مطابق  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق  ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید27فراد چل بسے ۔ ملک میں  اموات کی مجموعی تعداد22 ہزار520ہوگئی ہے،جبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9لاکھ69ہزار476ہوگئی ہے ۔ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.65 ہوگئی ۔

پنجاب

پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3لاکھ47ہزار 553ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 10ہزار 805افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

سندھ

سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد  3 لاکھ44ہزار 223 ہوگئی جبکہ صوبے میں اب تک 5 ہزار 566افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

خیبرپختون خوا

خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 39ہزار008ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 4348افراد چل بسے۔

بلوچستان

بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 27ہزار781کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 317مریض چل بسے ۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد83 ہزار400جبکہ اموات کی تعداد782تک جاپہنچی ۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں اب تک 6 ہزار 700افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ111افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

آزاد کشمیر

آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 20ہزار811ہوچکی ہے جبکہ 591افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ  24گھنٹوں میں 774 افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 9لاکھ11 ہزار383مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 980 پوائنٹس اضافہ، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

100 انڈیکس 980 پوائنٹس کے اضافے سے  82947 کی سطح پر پہنچ گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 980 پوائنٹس اضافہ، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 980 پوائنٹس اضافے سے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ 

آج کاروبار کے آغاز سے ہی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی اور  ایک موقع پر 100 انڈیکس 980 پوائنٹس کے اضافے سے  82947 کی سطح پر پہنچ گیا۔ 

واضح رہے کہ کچھ دنوں سے پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے اور اس حوالے سے معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں سے چیدہ چیدہ آئی ایم ایف سے معاہدہ، شرح سود میں کمی اور سرمایہ کاروں کا حکومت پر اعتماد ہو سکتا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عدالت کا چوہدری پرویز الہٰی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

عدالت نے چوہدری پرویز الہٰی کی اہلیہ زارا الہٰی اور بیٹے راسخ الہٰی کا نام بھی پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدالت کا چوہدری پرویز الہٰی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب سمیت دیگر کا نام پی سی ایل سے نکالنے سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی، دوران سماعت وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہیٰ ان کے صاحبزادے راسخ الہی اور بہو زارا الہیٰ کا نام پی سی ایل سے نکال دیا گیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے چوہدری پرویز الہٰی، ان کی اہلیہ زارا الہٰی اور بیٹے راسخ الہٰی کا پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے بھی نام نکالنے کا حکم دے دیا۔

درخواست گزاروں کی جانب سے ابوذر سلمان خان نیازی ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔

یاد رہے کہ 28 جون کو وفاقی حکومت نے صدر تحریک انصاف پرویز الہٰی کا نام پی سی ایل میں ڈال دیا تھا، پرویز الہیٰ سمیت دیگر نے پی سی ایل سے اپنا نام نکالنے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان کی 6 جبکہ ان کی اہلیہ کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع

عدالت نے سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کردی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کی 6 جبکہ ان کی اہلیہ  کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد کی سیشن عدالت نے عمران خان کی 6 اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔ 

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج افضل مجوکا نے بانی پی ٹی آئی کی 6 اوربشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں عمران خان کے وکیل زاہد بشیر عدالت میں پیش ہوئے۔ 

سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل  زاہد بشیر نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئےکہا کہ سینئر کونسل لاہور میں دیگر کیسز میں مصروف ہیں اور سلمان صفدر آج عدالت پیش نہیں ہو سکتے۔ 

بعد ازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمےمیں عبوری ضمانت میں 21 اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll