اسلام آباد : سربراہ این سی اوسی اور وفاقی وزیر اسد عمر نے کورونا کی چوتھی لہر کے آغاز کی اطلاع دیتے ہوئے عوام کو خبردار کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ این سی اوسی اور وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ دو ہفتےپہلے بتایا تھا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ماڈلز کورونا کی چوتھی لہر کے آغازکو ظاہر کر رہے ہیں،اب اس بات کے واضح آثار ہیں کہ کورونا کی چوتھی لہر شروع ہوچکی ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ ایس اوپیزپرعملدرآمد نہ ہونااور خاص طور پربھارتی ویرینٹ کے پھیلاؤ کی بڑی وجوہات ہیں ۔
2 weeks back I had tweeted that our artifical intelligence models are showing possible emergence of 4th wave. Now there are clear early signs of 4th wave starting. Poor sop compliance, coupled with spread of variants of concern, indian variant in particular, are the main cause.
— Asad Umar (@Asad_Umar) July 9, 2021
وفاقی وزیرنے ان ڈورریسٹورنٹس، شادیاں اورجمزبند کرنے کا عندیہ بھی دے دیا ، انہوں نے لکھا کہ ان ڈورشادیوں کی تقریبات، ریسٹورنٹس میں ویکسی نیشن کی شرط کونظراندازکیا جارہا ہے،اگرایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی نہ بنایا گیا تو شادی ہال،ریسٹورنٹس،جمز کوبندکرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہوگا ۔
Field reports are showing complete disregard of the condition of vaccination for those attending indoor weddings and going to indoor restaurants & gyms. If the owners of these facilities do not show responsibility & ensure compliance, there will be no choice but to shut them down
— Asad Umar (@Asad_Umar) July 9, 2021
واضح رہے کہ ملک میں ایک بار پھر سے کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید27فراد چل بسے ۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد22 ہزار520ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9لاکھ69ہزار476ہوگئی ہے ۔
ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.65 ہوگئی ہے جبکہ فعال کیسز کی تعداد 35 ہزار573 ہے اور 9 لاکھ 11 ہزار383 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں :کورونا وائرس : گوادر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

پی ٹی اے اور NCCIA کی مشترکہ کارروائی، آئی ایم ای آئی ٹمپرنگ اور کلون موبائلز کے خلاف کریک ڈاؤن
- 8 گھنٹے قبل

متعدد معاہدے زرعی ترقی میں "نئی راہیں کھولنے" کے مترادف قرار
- 9 گھنٹے قبل

عید میلاد النبی ﷺ: ملک بھر میں 1500ویں یوم ولادت پر عقیدت و احترام سے منایا گیا
- 7 گھنٹے قبل

اسرائیل غزہ کو فلسطین سے الگ کرنا چاہتا ہے، مگر ہم کبھی اپنی زمین نہیں چھوڑیں گے:سپریم فلسطینی جج
- 9 گھنٹے قبل

سیلاب کے مجرم درخت کاٹنے والے ہیں، حکومت ماحولیاتی تباہی کی ذمہ دار ہے: حافظ نعیم الرحمان
- 10 گھنٹے قبل

غزہ: اسرائیلی حملوں میں ہر گھنٹے ایک بچہ شہید، اب تک 20 ہزار بچے شہید
- 8 گھنٹے قبل

باجوڑ: کرکٹ گراؤنڈ میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق،ایک زخمی
- 11 گھنٹے قبل

جلال پور پیر والا میں کشتی الٹنے سے 5 افراد جاں بحق، بچہ لاپتہ، ریسکیو آپریشن جاری
- 9 گھنٹے قبل

پنجاب سے گندم کی ترسیل بند، خیبرپختونخوا میں غذائی قلت کا خدشہ: فلور ملز ایسوسی ایشن
- 8 گھنٹے قبل

برازیلی ارب پتی نے ایک ارب ڈالر کی جائیداد فٹبالر نیمار کے نام کر دی
- 8 گھنٹے قبل

اسرائیلی حملوں میں شدت، غزہ کے محفوظ علاقوں پر بھی بمباری، مزید 41 فلسطینی شہید
- 9 گھنٹے قبل

صدرِ مملکت نے عید میلاد النبیﷺ پر قیدیوں کے لیے 180 روز کی خصوصی معافی منظور کر لی
- 10 گھنٹے قبل