پاکستان
کوٹری سٹیشن پر مال بردار ٹرین کی دو بوگیاں ڈی ریل ہوگئیں
حیدرآباد: کوٹری سٹیشن کے ڈاؤن یارڈ میں مال بردار ٹرین کی دو بوگیاں اچانک ڈی ریل ہوگئیں ۔
ریلوے ذرائع کے مطابق مال بردار ٹرین کی دو بوگیاں ڈی ریل ہونے پر عملے کو طلب کرلیا گیا ہے اور بوگیوں کو دوبارہ ٹریک پر لانے کا کام جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں :دبئی میں دنیا کی سب سے بڑی بندر گاہ پر رات گئے زور دار دھماکہ
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سٹیشن یارڈ میں بوگیاں اترنے سے ریلوے ٹریفک معطل نہیں ہوا اور ٹرینوں کی آمدو رفت بلاتعطل جاری ہے ۔
یہ بھی پڑھیں :سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری
واضح رہے کہ تین روز پہلے بھی اسی مقام پر مال بردار ٹرین کی دو بوگیاں ڈی ریل ہوئی تھیں ، حادثے کے مقام کا ٹریک مکمل خراب ہوچکا ہے ۔
موسم
اسموگ کا قہر برقرار،لاہور آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر
لاہور میں سموگ کی اوسط شرح 766 ریکارڈ کی گئی
لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سموگ اور دھند کا راج برقرار ہے جبکہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج دوسرے نمبر پر ہے، پہلے پر بھارتی دارالحکومت دہلی ہے۔
لاہور میں سموگ کی اوسط شرح 766 ریکارڈ کی گئی،سی ای آر پی آفس میں آلودگی کی شرح1398ریکارڈ کی گئی۔ ڈی ایچ اے کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1324 تک جا پہنچا، سید مراتب علی روڈ کے علاقے کا اے کیو آئی 1210 جبکہ غازی روڈ انٹرچینج کا ایئر کوالٹی انڈیکس 850 ریکارڈ کیا گیا۔
بڑھتی ہوئی اسموگ اور فضائی آلودگی کے پیش نظر صوبائی حکومت کی جانب سے ہیلتھ ایڈوائزری بھی جاری کر دی گئی ہے، جبکہ گرین لاک ڈاؤن کو مزید سخت کر دیا گیاہے اور سکولوں، کالجزاور یونیورسٹیوں میں بھی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، مری کے علاوہ تمام اضلاع کے سکولز 24 نومبر تک بند رہیں گے۔
دوسری طرف سموگ کے باعث لاہوراور ملتان میں تمام تعمیراتی کاموں پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ قومی سطح کے تعمیراتی کاموں کی اجازت ہوگی، ہیوی ٹریفک کے لاہور اور ملتان میں داخلے پر مکمل پابندی ہوگی، دونوں شہروں میں اینٹوں کے بھٹوں اور فرنس انڈسٹری کے کام پر بندش ہوگی۔
دوسری طرف لاہور اور ملتان میں ریسٹورنٹس میں 4 بجے تک ڈائننگ کی اجازت ہوگی، جبکہ 4 سے 8 بجے تک ٹیک اوے کی اجازت ہوگی، 8 بجے کے بعد ریسٹورنٹس مکمل بند رہیں گے۔
دنیا
ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا اعلان کر دیا
ڈونلڈ ٹرمپ کی نامزدہ کردہ 27 سالہ کیرولین لیویٹ وائٹ ہاؤس کی کم عمر ترین ترجمان ہوں گی،امریکی میڈیا
واشنگٹن :نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کابینہ ارکان کی تقرری کا سلسلہ جاری ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے کیرولین لیویٹ کو وائٹ ہاؤس کی ترجمان نامزد کردیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی نامزدہ کردہ 27 سالہ کیرولین لیویٹ وائٹ ہاؤس کی کم عمر ترین ترجمان ہوں گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کیرولین لیویٹ ڈونلڈ ٹرمپ کے روز مرہ امور سے متعلق میڈیا کو آگاہ کریں گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کیرولین لیویٹ 2019 میں گریجویشن کے فورا بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور میں وائٹ ہاؤس میں بطور اسسٹنٹ پریس سیکریٹری کام کرچکی ہیں۔
جبکہ دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ذاتی وکلا کو محکمہ انصاف میں اعلیٰ عہدوں پر تعینات کرنے کا ارادہ کر رکھاہے، ٹرمپ کے یہ وکلا ان کی کرمنل ڈیفنس ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق اگر ٹرمپ نے یہ اقدام کیا تو اس سے محکمہ انصاف سیاست کی نذر ہونے کا خدشہ ہے، اس سے قبل ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا کی گورنر کرسٹی نوم کو بطور سیکرٹری ہوم لینڈ سکیورٹی منتخب کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ اس قبل نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ وزیرصحت کیلئے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر ، ری پبلکن سینیٹر مارکو روبیو کو سیکرٹری خارجہ ، سابق ڈائریکٹر نیشنل انٹیلیجنس جان ریٹکلیف کو امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کا ڈائریکٹر نامزد کرچکے ہیں ۔
کھیل
چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان ٹور کا اعلان کر دیا گیا،ٹرافی کن کن شہروں میں جائے گی؟
ذرائع کے مطابق ٹرافی ٹیکسلا، ایبٹ آباد، مری، نتھیا گلی اور کراچی جائے گی
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان ٹور کا آغاز آج سے ہو رہا ہے،شیڈول کے مطابق ٹرافی کا ٹورآج سے اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی 25 نومبر تک پاکستان میں رہے گی جس دوران اسے مختلف شہروں میں لے جایا جائے گا۔
اسلا م آباد میں چیمپئنز ٹرافی کو دامن کوہ، فیصل مسجد اور پاکستان مونومنٹ میوزیم سمیت اسکول کالجز اور مختلف جگہوں پر لے جایا جائے گا، اس موقع پر سابق قومی کرکٹر شعیب اختر ٹرافی کے ہمراہ ہوں گے۔
اسلام آباد کے بعد ٹرافی 17 نومبر کو ٹیکسلا جبکہ 18 نومبر کو خانپور میں لےجایا جائے گا۔
19 نومبر کو مری جبکہ 20 نومبر کو نتھیا گلی میں ٹرافی کا ٹور ہو گا۔
22 سے 25 نومبر تک کراچی میں ٹرافی کا ٹور ہو گا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایونٹ میں شریک تمام ممالک میں جائے گی، پاکستان کے بعد ٹرافی ٹور 26 سے 28 نومبر تک افغانستان میں، 10 سے 13 دسمبر بنگلا دیش، 15 سے 22 دسمبر جنوبی افریقا اور 25 دسمبر سے 5 جنوری تک آسٹریلیا میں ہوگا۔
جبکہ 6 جنوری سے 11 جنوری نیوزی لینڈ، 12 سے 14 جنوری انگلینڈ اور 15 سے 26 جنوری بھارت میں ٹرافی ٹور ہو گا،آئی سی سی کے مطابق 27 جنوری کو پاکستان میں ٹرافی کا ایونٹ شروع ہو گا۔
-
تجارت ایک دن پہلے
اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی:آئی سی سی نے پاکستان نہ آنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سےتحریری جواب طلب کر لیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
شہباز شریف کو گڑیا کا دلچسپ تحفہ
-
دنیا ایک دن پہلے
سری لنکا : صدارتی انتخابات میں ڈسانائیکے کو برتری حاصل
-
کھیل 2 دن پہلے
بھارت نے کرکٹ ٹیم کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا
-
پاکستان 23 گھنٹے پہلے
اے این پی رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسموگ : پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان کر دیا
-
دنیا 2 دن پہلے
ٹرمپ کی ٹیم نے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانےکا آغاز کر دیا