ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں دنیا کی سب سےبڑی بندرگاہ جبل علی پورٹ میں رات گئے زور دار دھماکہ ہوا ہے جس سے پورا دبئی ہل کر رہ گیا ہے .

تفصیلات کے مطابق دھماکے کے بعد بندرگاہ پر کھڑے کینٹر میں آگ لگ گئی ، جس کے شعلے آسمان سے باتیں کرتے دکھائی دیے ، دھماکہ سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔ تاہم دھماکے میں کسی کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ۔
یہ بھی پڑھیں :اسرائیلی خاتون جس کے آگے سپرپاور امریکہ کا صدر بھی جھکنے پر مجبور ہوگیا
عرب میڈیا کے مطابق جبل علی پورٹ کے نزدیگ رات گئے زور دار دھماکہ ہوا ، امارات دبئی کے میڈیا دفتر نے ایک ٹویٹ میں دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے سے جبل علی پورٹ پر لنگر انداز ایک جہاز پرلدے کنٹینر میں آگ لگئی ہے ۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ جائے حادثہ سے 25 کلومیٹر کے ارد گرد کے علاقے میں موجود عمارتیں لرز کر رہ گئیں اور شیشے کی کھڑکیاں اور دروازے ٹوٹ گئے ، حکام کے مطابق ابتدائی طور پر ابھی اس بارے میں پتہ نہیں چل سکا کہ جس جہاز میں دھماکہ ہوا وہ کس ملک سے آیا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں : یہ بھی پڑھیں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا امتحانات سے متعلق نیا بیان
دوسری طرف ڈی ایم او کی ڈائریکٹر جنرل مونا الماری کا کہناتھاکہ ایسا حادثہ دنیا میں کسی بھی جگہ ہوسکتا ہے ، دبئی حکومت نے دھماکے کے فوری بعد حادثے کی تفصیلات میڈیا کو بتادی ہیں تاکہ بے بنیاد افواہوں کے پھیلنے کی بجائے شہریوں کو حقیقت معلوم ہوسکے ، انہوں نے کہا کہ دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی ٹیموں نے اپنی کارروائی شروع کردی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں عید کب ہوگی، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
مزید تفصیلات کے لیے پیج کو ریفریش کریں ۔
Aftermath of explosion at Jebel Ali port this evening. #UAE pic.twitter.com/QojeIKyRBq
— Joe Truzman (@JoeTruzman) July 7, 2021

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 12 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 12 گھنٹے قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 10 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 15 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 15 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- ایک دن قبل





