جی این این سوشل

پاکستان

الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹس بورڈز میں بلدیاتی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد : الیکشن کمیشن پاکستان نے ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹس بورڈزمیں بلدیاتی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

الیکشن کمیشن نے  کنٹونمنٹس بورڈز میں بلدیاتی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا
الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹس بورڈز میں بلدیاتی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے جاری شیڈول کے مطابق ملک بھرکے 42 کنٹونمنٹس بورڈزمیں بلدیاتی انتخاب12 ستمبرکوہوگا۔ اس سلسلے میں کاغذات نامزدگی 26 سے 29 جولائی تک جمع کرائے جا سکتے ہیں، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 31جولائی سے 3اگست تک ہوگی جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 13اگست کو آویزاں کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری ہونے کے بعد سرکاری افسران کے تبادلوں اور ‏تقرریوں پر بھی  پابندی لگا دی ہے ۔ وزیراعظم،گورنر،وزرائے اعلٰی ،وفاقی و صوبائی وزرا کنٹونمنٹ بورڈز کا دورہ نہیں ‏کرسکیں گے۔ الیکشن کمیشن کے جاری شیڈول کے مطابق متعلقہ کنٹونمنٹ بورڈز میں کسی قسم کی ترقیاتی اسکیم کا اعلان بھی نہیں کیا جاسکے گا ۔

خیال رہے کہ ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات 12 ستمبر کو ہوں گے، اس کے لیے کاغذات نامزدگی 29 جولائی تک جمع کرائے جاسکیں گے۔الیکشن کمیشن نے تمام صوبائی الیکشن کمشنرز کو تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

کھیل

افغان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر راشد خان رشتہ ازدواج میں منسلک

کرکٹر کی شادی پشتون روایات کے مطابق ہوئی جس میں محمد نبی سمیت افغان ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

افغان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر راشد خان رشتہ ازدواج میں منسلک

افغان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر راشد خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے،

راشد خان کی شادی 3 اکتوبر کو افغان دارالحکومت کابل میں ہوئی، کرکٹر کی شادی پشتون روایات کے مطابق ہوئی جس میں محمد نبی سمیت افغان ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Afghan Cricket Association ACA (@acauk1)

سابق افغان کپتان محمد نبی کی جانب سے راشد خان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے انہیں مبارکباد بھی دی گئی ہے۔

دوسری جانب افغان کرکٹ ایسوسی ایشن کےایکس اکاؤنٹ سے راشد خان کے شاندار شادی ہال کی تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں،تصاویر میں  شادی ہال کے باہر اور اندر کے خوبصورت وینیو کو دیکھا جاسکتا ہے۔  

واضح رہے کہ راشد خان کی اہلیہ کے حوالے سے فی الحال کوئی تفصیل سامنے نہیں آسکی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کیلیے بھارتی وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ کریں گے

جے شنکر کا شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے لیے دورہ شیڈول کیا گیا ہے، بھارتی دفتر خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کیلیے بھارتی وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ کریں گے

پاکستان میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے لیے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔

بھارتی دفتر خارجہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ وزیر خارجہ جے شنکر کا شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے لیے دورہ شیڈول کیا گیا ہے۔

بھارتی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے اعلان پر سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ ہمیں جے شنکر کے دورے کو مثبت لینا چاہیے کیونکہ ایس سی او سمٹ کی اپنی اہمیت ہے۔

واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15 سے 16 اکتوبر تک پاکستان میں شیڈول ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

ملک میں فی تولہ سونا 1800 روپے اضافے کے بعد 276200 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1543 روپے اضافے کے بعد 236797 روپے کا ہو گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ


پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 1800 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

ملک میں فی تولہ سونا 1800 روپے اضافے کے بعد 276200 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1543 روپے اضافے کے بعد 236797 روپے کا ہو گیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 217064  روپے ہو گئی۔

واضح رہے کہ  عالمی بازار میں سونا 18 ڈالر اضافے کے بعد 2660 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll