Advertisement
پاکستان

پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیا ن رابطہ متوقع

پاکستان کے سابق ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عامرریاض کہتے ہیں کہ یہ عہدہ زمینی سطح پر امن یا جنگ میں کسی بھی صورتحال کو ممکن بنانے کے لیے حتمی کردار ادا کرتا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر May 12th 2025, 4:21 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیا ن  رابطہ متوقع

پوری دنیا کی نظریں اس وقت پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے مابین ہاٹ لائن پر ہونے والی گفتگو پر ہیں اور امریکہ سے لےکر چین تک اسی سے متعلق سوالات  گردش کر رہے ہیں  کہ کیا یہ بات چیت خطے میں پائیدار امن کو ممکن بنا سکے گی۔

اس کے ساتھ یہ بھی سوال پوچھا جا رہا ہے کہ پائیدار امن کے لیےدونوں ممالک کے ملٹری آپریشنز کا کردار کتنا ہے اور رابطہ ہونے پر وہ کس حد تک فیصلہ سازی کر سکتے ہیں۔

پاکستان کے سابق ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عامرریاض کہتے ہیں کہ یہ عہدہ زمینی سطح پر امن یا جنگ میں کسی بھی صورتحال کو ممکن بنانے کے لیے حتمی کردار ادا کرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کی بات چیت کے بعد وہ سیز فائر کو ممکن بنا سکتے ہیں اور کسی بھی خلاف ورزی کو روکنے کے لیے ایکشن لے سکتے ہیں یا حالات خراب ہونے کی صورت میں اپنی فوجوں کو حرکت میں لا سکتے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ ڈی جی ایم اوز کے مابین جب بھی بات ہوتی ہےوہ چیزوں کو درست سمت میں لانے کے لیے ہوتی ہے۔

ہمارےہاں ہر ہفتے ڈی جی ایم اوز کا رابطہ ہوتا ہے۔وہ پیشہ ورانہ گفتگو کرتے ہیں اور آپریشنل تعاون میں پیش آنے والی رکاوٹوں کو دورکرنے پر بات کرتے ہیں۔ وہ باہمی گفتگو سےامن برقرار رکھ سکتے ہیں۔

تاہم لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عامر ریاض کا کہنا تھا مستقل امن کےلیے دونوں ممالک کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزرز اور اس کے بعد اعلٰی ترین حکومتی شخصیات میں بات چیت ضروری ہے۔

پاکستانی فوج کے ایک اور سابق سینیئر آفیسر میجر جنرل ریٹائرڈ اعجاز اعوان کے مطابق دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز 1971 کے بعد سے ہاٹ لائن پر اس وقت بات کرتے ہیں جب کشمیر میں کنٹرول لائن پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے رابطہ کاری کی ضرورت ہوتی ہے۔

اعجاز اعوان نے مزید بتایا کہ پیر کے روز دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کی گفتگو کے ممکنہ موضوعات سیز فائر میں توسیع، افغانستان میں کابل اور قندھار میں قونصلیٹ سے دہشت گردی کی کارروائیاں اور دیگر سکیورٹی معاملات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روایتی طور پر یہ ہاٹ لائن کنٹرول لائن پر سیزفائر کے لیے ہی کام کرتی رہی ہے اور جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے دور میں اس کو زیادہ موثر بنانے کے لیے انڈین فوجی قیادت کے ساتھ سیز فائر اور اس ہاٹ لائن رابطے کی ازسر نو تجدید کی تھی۔

خالد نعیم لودھی نے کہا کہ اس سلسلے میں کمیونیکیشن بہتر بنانے پر بات چیت بھی گفتگو کا حصہ ہے تاہم مکمل اور پائیدار سیز فائر کا مقصد آہستہ آہستہ حاصل ہو گا۔

دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد نعیم لودھی نے کہا کہ آج کی گفتگو میں سیزفائر کو مستقل بنانے، مسئلہ کشمیردریائے سندھ کے پانی اور پاکستان میں تحریک طالبان پاکستان اور بلوچستان لبریشن آرمی کے ذریعے بلواسطہ انڈین حملوں پر بات چیت اہم ہے۔‘

خالد نعیم لودھی نے ایک سوال کےجواب میں بتایا کہ معمول میں بھی یہ دونوں افسران آپریشنل معاملات آپس میں طے کرتے ہیں تاہم ان کی گفتگو کا ایک پہلو یہ ہےکہ پاکستانی ڈی جی ایم او کے پاس کسی بھی فیصلے کے لیے وسیع اختیارات ہوتے ہیں جبکہ انڈین ڈی جی ایم او کے پاس مینڈیٹ محدود ہوتا ہے۔’آج ہونے والی بات چیت کے لیے یقیناً دونوں نے اپنے اپنے چیفس سے مینڈیٹ لیا ہے۔

Advertisement
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 days ago
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 days ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • a day ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • a day ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 days ago
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 2 days ago
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 days ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 3 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 3 days ago
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 2 days ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • a day ago
Advertisement