Advertisement
تجارت

پنجاب حکومت کا پرواز کارڈ اسکیم کے تحت اوورسیز روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز سے اشتراک

ان اجلاسوں کا مقصد لائسنس یافتہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا اور پنجاب کے ہنر مند نوجوانوں کے لیے محفوظ، قانونی اور باوقار بیرونِ ملک روزگار کے مواقع میں اضافہ کرنا تھا

GNN Web Desk
شائع شدہ a month ago پر Jul 26th 2026, 7:23 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجاب حکومت کا پرواز کارڈ اسکیم کے تحت اوورسیز روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز سے اشتراک

لاہور: پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈ (PSDF) نے حکومت پنجاب کے محکمہ اسکلز ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ (SD&ED) کے اشتراک سے وزیراعلیٰ پنجاب کی فلیگ شپ پرواز کارڈ اسکیم – مریم نواز ہنرمند نوجوان کے تحت لاہور، ملتان اور اسلام آباد میں اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز (OEPs) کے ساتھ خصوصی مشاورتی اجلاس منعقد کیے۔

ان اجلاسوں کا مقصد لائسنس یافتہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا اور پنجاب کے ہنر مند نوجوانوں کے لیے محفوظ، قانونی اور باوقار بیرونِ ملک روزگار کے مواقع میں اضافہ کرنا تھا۔

تقریبات میں وزیراعلیٰ پنجاب کی ٹاسک فورس برائے اسکل ڈویلپمنٹ کے چیئرمین عدنان افضل چٹھہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ پی ایس ڈی ایف کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد خان، ہیڈ آف پروگرام ڈیزائن ازکا منیر، محکمہ اسکلز ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ، بینک آف پنجاب اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔

اسلام آباد، راولپنڈی، ایبٹ آباد، مردان، کوئٹہ، لاہور، فیصل آباد، ملتان، بہاولنگر، ڈی جی خان، وہاڑی، اوکاڑہ، رحیم یار خان اور دیگر اضلاع سے 75 سے زائد لائسنس یافتہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز نے اجلاسوں میں شرکت کی۔

اجلاسوں کے دوران پی ایس ڈی ایف نے پرواز کارڈ اسکیم کے اہلیت کے معیار، درخواست کے طریقہ کار، تصدیقی نظام، مالی معاونت اور مختلف اداروں کی ذمہ داریوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس کے علاوہ پی ایس ڈی ایف، محکمہ اسکلز ڈویلپمنٹ، بینک آف پنجاب اور اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے درمیان رابطہ کاری اور آپریشنل طریقہ کار کو مزید مؤثر بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر عدنان افضل چٹھہ نے کہا کہ حکومت پنجاب خلیجی ممالک، ملائیشیا اور دیگر عالمی منڈیوں میں ہنر مند افرادی قوت کی بڑھتی ہوئی طلب سے فائدہ اٹھانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو بین الاقوامی روزگار کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کو اخلاقی اور شفاف بھرتیوں کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

پرواز کارڈ اسکیم کے تحت پی ایس ڈی ایف، بینک آف پنجاب کے تعاون سے پنجاب کے45 ہزار ہنر مند اور نیم ہنر مند نوجوانوں کو بلا سود قرضے فراہم کرے گا تاکہ وہ بیرون ملک ملازمت کا آفر لیٹر حاصل کرنے کے بعد ویزا، ٹکٹ اور دیگر روانگی سے قبل اخراجات پورے کر سکیں۔ اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کے لیے محفوظ، قانونی اور باوقار بین الاقوامی روزگار تک رسائی آسان بنانا ہے، خصوصاً تعمیرات، مہمان نوازی اور صحت جیسے شعبوں میں۔

ازکا منیر نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کے درمیان طریقہ کار کو مزید شفاف اور مؤثر بنایا جا رہا ہے تاکہ ہنر مند افراد کو عالمی معیار کے مطابق تربیت دے کر بین الاقوامی منڈیوں کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔

ہر اجلاس کے اختتام پر سوال و جواب کی نشست بھی منعقد ہوئی، جس میں شرکاء نے آپریشنل مسائل، عالمی منڈی میں افرادی قوت کی طلب، باہمی تعاون اور بیرون ملک روزگار کے نظام کو مزید مؤثر بنانے سے متعلق تجاویز پیش کیں۔ پی ایس ڈی ایف نے کہا کہ موجودہ مالی سال میں پرواز کارڈ اسکیم کے عملی نفاذ کے ساتھ یہ مشاورتی اجلاس پنجاب کو عالمی معیار کی ہنر مند افرادی قوت فراہم کرنے والا نمایاں صوبہ بنانے کی جانب اہم پیش رفت ثابت ہوں گے، جو وزیراعلیٰ پنجاب کے معاشی ترقی کے وژن کی تکمیل میں معاون ہوں گے۔

Advertisement
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا

نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا

  • 10 hours ago
ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

  • 9 hours ago
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور

  • 3 days ago
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا

میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا

  • 4 hours ago
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں

آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں

  • 10 hours ago
وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

  • 3 days ago
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی

  • 7 hours ago
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک

  • 3 days ago
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل

راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل

  • 3 days ago
پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی

  • 3 days ago
پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا

  • 10 hours ago
اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل

  • 4 days ago
Advertisement