Advertisement
علاقائی

لاہور: غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی سول لائنز ڈویژن پولیس کو جرائم، منشیات، گٹکا فروشوں اور اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن مزید مؤثر بنانے کی ہدایت

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Jul 24th 2026, 3:25 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہور: غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم

لاہور: ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی موجودگی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ان کی گرفتاری، جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی میں کسی بھی قسم کی غفلت ناقابل قبول ہوگی۔

سول لائنز ڈویژن کی اینٹی کرائم میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز نے قانون پر بلاامتیاز عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ایس پی سکیورٹی، ایس پی سول لائنز، سرکل افسران اور متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔

فیصل کامران نے ناقص سپرویژن پر ایس ڈی پی او مزنگ کو وضاحتی لیٹر جاری کرنے کا حکم دیا، جبکہ ایس ایچ او قلعہ گجر سنگھ اور لٹن روڈ کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔ ایس ایچ او سول لائنز کو اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے مقررہ اہداف ہر صورت مکمل کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ تمام افسران کانفرنس کالز پر بروقت اور مؤثر رسپانس کو یقینی بنائیں، جبکہ تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے گٹکا فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے، نوجوان نسل کو اس ناسور سے محفوظ رکھنے، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی بھی ہدایت کی۔

انہوں نے ایس آئی پیز کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے، قماربازوں اور قحبہ خانوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرنے اور تھانوں میں آنے والے سائلین کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آکر ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بھی تاکید کی۔

Advertisement
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 9 گھنٹے قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

  • 14 گھنٹے قبل
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 2 دن قبل
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • ایک دن قبل
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • ایک دن قبل
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • 2 دن قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 2 دن قبل
دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

  • 12 گھنٹے قبل
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • ایک دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • 11 گھنٹے قبل
Advertisement