فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے سستا، عالمی مارکیٹ میں بھی قیمت 46 ڈالر فی اونس کم ہو گئی


ویب ڈیسک: ملک بھر میں سونے کے خریداروں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، کیونکہ مسلسل دوسرے روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 3 ہزار 944 روپے کم ہونے کے بعد 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے پر آ گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 46 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 50 ڈالر پر آ گیا۔
ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی، سرمایہ کاروں کے بدلتے رجحانات اور بین الاقوامی معاشی عوامل کے باعث مقامی صرافہ بازار بھی متاثر ہوا ہے۔ اگر عالمی مارکیٹ میں یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 1 ہزار 800 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد مسلسل دوسرے روز آنے والی بڑی کمی نے زیورات خریدنے کے خواہشمند افراد کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی ہے۔

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- ایک دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 12 گھنٹے قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- ایک دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- ایک دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 6 گھنٹے قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 10 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- ایک دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- ایک دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 9 گھنٹے قبل








