ملک میں یومِ تکریمِ شہداء پر خطباتِ جمعہ میں قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت
علماء کرام کا شہداء کی عظمت اجاگر کرنے، قربانیوں کا احترام یقینی بنانے اور وطن کے دفاع میں مصروف سکیورٹی فورسز سے بھرپور یکجہتی کے اظہار پر زور

اسلام آباد: ملک بھر میں یومِ تکریمِ شہداء کے موقع پر جمعہ کے اجتماعات میں علماء کرام، مشائخِ عظام، ذاکرین اور واعظین نے شہداء کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کو دین، وطن اور قوم کے لیے عظیم سرمایہ قرار دیا۔
خطباء نے اپنے خطبات میں کہا کہ اسلام میں شہادت کا مقام انتہائی بلند ہے۔ انہوں نے نبی کریم ﷺ کی اس مبارک دعا کا حوالہ دیا جس میں آپ ﷺ نے بار بار شہادت کی تمنا کا اظہار فرمایا، جس سے شہادت کی فضیلت اور عظمت واضح ہوتی ہے۔
علماء کرام نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج، سلامتی کے ادارے، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور جوان وطن کے دفاع، امن و استحکام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے شب و روز خدمات انجام دے رہے ہیں۔ پوری قوم ان کی قربانیوں کی معترف ہے اور انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کسی کو بھی شہداء کی قربانیوں کی توہین یا انہیں کم تر ثابت کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ خطباء نے شہداء کے اہلِ خانہ اور ورثاء کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے پیاروں کی عظیم قربانی دے کر قوم پر احسان کیا ہے۔
علماء کرام نے کہا کہ پاکستان طویل عرصے سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، جس میں افواجِ پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں، پولیس، عام شہریوں اور علماء نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پوری قوم اپنے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے اور وطنِ عزیز کی سلامتی، استحکام اور بقا کے لیے اپنی مسلح افواج اور تمام سلامتی کے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- a day ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 10 hours ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- a day ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 11 hours ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- a day ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 14 hours ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 8 hours ago






