امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ پاکستان اور بھارت قیادت غیرمتزلزل اور طاقتور ہے،دونوں ممالک نے موجودہ کشیدہ صورت حال کی سنگینی کو سمجھتے ہوئےدانشمندی کا مظاہرہ کیا

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم کرتےہوئے کہا ہےکہ جنوبی ایشیا میں امن کےلیے امریکی صدر کی کوششیں قابل تعریف ہیں،پاکستان اور بھارت کےدرمیان تنازعات کے حل کا خیر مقدم کریں گے۔
ریاض میں گلف سمٹ سے خطاب کرتےہوئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ جی سی سی خطے میں امن کا خواہاں ہے،غزہ میں جنگ بندی پر زور دیتےہیں۔
ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان اور بھارت کےدرمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتےہوئے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کے حل کا خیر مقدم کریں گے،جنوبی ایشیا میں امن کےلیے امریکی صدر کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔
قبل ازیں ریاض میں سعودی امریکن انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتےہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے جنگیں پسند نہیں،دنیا بھر میں امن کا خواہاں ہوں،گزشتہ ہفتے میری انتظامیہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان فوری جنگ بندی کروائی اور کشیدگی ختم کرانےمیں اہم کردار ادا کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ پاکستان اور بھارت قیادت غیرمتزلزل اور طاقتور ہے،دونوں ممالک نے موجودہ کشیدہ صورت حال کی سنگینی کو سمجھتے ہوئےدانشمندی کا مظاہرہ کیا اور امید ہے یہ جنگ بندی ایسے ہی جاری رہےگی۔
اس دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائب صدر جے ڈی ونس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کی تعریف کرتےہوئے کہاکہ آپ لوگوں نے ٹیم کے ساتھ مل کر بہترین کام کیا، کیوں کہ یہ کشیدگی دن بدن بڑھتی جا رہی تھی جس میں لاکھوں اموات ہو سکتی تھیں۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھاکہ پاکستان اور بھارت سے کہاکہ آئیے مل کر تجارت کرتےہیں، اور امید ہےہم دونوں ممالک کے رہنماؤں کو اکھٹا کر کے ایک بہترین ڈنر کر سکتے ہیں۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 14 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 19 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 18 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 16 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 14 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 18 گھنٹے قبل



