بھارتی اداکارہ نے بی جے پی کی ہدایت پر پوسٹ حذف کرکے معذرت کرلی

کنگنا رناوت کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق پوسٹ کرنا مہنگا پڑ گیا، انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ہدایت پر پوسٹ حذف کرکے معذرت کرلی۔
بی جے پی کی رکنِ پارلیمنٹ اور معروف بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت ایک نئے تنازعے کی زد میں آ گئیں۔ انہوں نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیرِ اعظم نریندر مودی کا موازنہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کیا، جسے بعد میں پارٹی قیادت کی ہدایت پر حذف کرنا پڑا۔

کنگنا نے پوسٹ میں کہا تھا کہ نریندر مودی کی عالمی مقبولیت سے ٹرمپ حسد کرتے ہیں اور انہوں نے مودی کو تمام الفا میلز کا باپ قرار دیا تھا۔
اس بیان پر بی جے پی کے حلقوں میں فوری ردعمل آیا اور متعدد رہنماؤں نے پارٹی صدر جے پی نڈا سے اس معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ جے پی نڈا کی ہدایت پر کنگنا کو ناصرف اپنی پوسٹ حذف کرنا پڑی بلکہ باقاعدہ معافی بھی مانگنی پڑی۔
انہوں نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جے پی نڈا جی نے مجھے کال کر کے وہ ٹوئٹ ہٹانے کا کہا جو میں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر کی تھی، جس میں انہوں نے ایپل کے سی ای او ٹم کُک سے کہا کہ بھارت میں مینوفیکچرنگ بند کریں۔
کنگنا کا کہنا ہے کہ میں اپنی ذاتی رائے پر معذرت خواہ ہوں اور ان کی ہدایت پر فوری طور پر پوسٹ حذف کر دی ہے۔

پاکستان اوریورپی یونین کا دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
- 2 days ago

بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- a day ago

لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان
- a day ago

نئے صوبوں کا قیام اور گورننس اصلاحات ناگزیر ہیں، ابراہیم حسن مراد
- 19 hours ago

لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار
- a day ago

نوجوان برآمدات کے ذریعے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، شعیب ایوب بٹالوی
- 6 hours ago

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی
- a day ago

آر فور اور یورپی ممالک کا علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات پر زور
- 4 hours ago

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی
- a day ago

پاکستان نے زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات کو مسترد کردیا
- 4 hours ago

سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے انگلینڈ کوتاریخی شکست دے دی
- 2 days ago

پیٹرول پمپ ملازم تشدد کیس:عدالت کا ملزم کی رہائی کا حکم
- 2 hours ago



.jpeg&w=3840&q=75)





