شہباز شریف نے جنوبی ایشیا میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کوششوں پر ایرانی صدر کا شکریہ ادا کیا


وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے رابطہ کیا اور جنوبی ایشیا میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کوششوں پر ایرانی صدر کا شکریہ ادا کیا، وزیراعظم نے تہران کے سرکاری دورے کی ایرانی صدر کی دعوت قبول کرلی، وزیراعظم اگلے ہفتے ایران جائیں گے۔
اعلامیے کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں وزیراعظم نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، وزیراعظم نے جنوبی ایشیا میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کوششوں پر ایرانی صدر کا شکریہ ادا کیا۔
وزیرِ اعظم نے بحران کے دوران ایرانی وزیر خارجہ کو خطے میں بھیجنے پر شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کے بلا اشتعال حملوں میں خواتین، بچوں اور معصوم شہریوں کی شہادت ہوئی، پاکستان ہمیشہ امن کا خواہاں ہے۔
وزیر اعظم نے بھارت کی سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی کوشش پر تشویش کا اظہار کیا اورکہا کہ بھارت کے اس اقدام کو غیر قانونی اور پاکستان کے لیے سرخ لکیر سمجھتے ہیں، جموں و کشمیر کا تنازع جنوبی ایشیا میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے، مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی کلید ہے۔
دونوں رہنماؤں نے تجارت، علاقائی روابط اور سلامتی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم نے تہران کے سرکاری دورےکی ایرانی صدر کی دعوت قبول کرلی، وزیراعظم شہبازشریف آیندہ ہفتے ایران کے دورے پر جائیں گے۔
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 13 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 7 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 3 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 13 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 14 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 12 گھنٹے قبل


