Advertisement
علاقائی

سندھ حکومت نے یوم تکبیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا

جاری کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق یوم تکبیر کے سلسلے میں صوبائی دفاتر اور بلدیاتی کونسلز سمیت تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر May 20th 2025, 10:31 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
سندھ حکومت نے یوم تکبیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا

کراچی:سندھ حکومت کی جانب سے یوم تکبیر کے موقع پر 28 مئی کوعام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔
 اس حوالے سےسندھ حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
جاری کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق یوم تکبیر کے سلسلے میں صوبائی دفاتر اور بلدیاتی کونسلز سمیت تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے بھی 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

Advertisement