گزشتہ دنوں دونوں فنکاروں کو ٹیکساس میں فلم کی پروموشن کے دوران دیکھا گیا، جہاں انہوں نے نہ صرف فلم کا تعارف کروایا بلکہ اس کے گانوں پر رقص بھی کیا۔


اداکارہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید عیدالاضحیٰ پر ریلیز کے لیے تیار اپنی مزاحیہ فلم لو گُرو کی بین الاقوامی پروموشن میں امریکا میں مصروف ہیں، اور اُن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کو فلم کی تشہیر کے سلسلے میں امریکا کے مختلف شہروں میں دیکھا گیا، وہ فلم کی عالمی پروموشن کے دوران ہیوسٹن، ڈیلاس، نیویارک کے علاوہ لندن میں بھی پروموشن کرتے نظر آئیں گے۔
ان لمحات کی خوبصورت ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں ، فلم دونوں اداکاروں کی تقریباً تین سال بعد بڑے پردے پر واپسی کا ذریعہ بھی بنے گی۔
گزشتہ دنوں دونوں فنکاروں کو ٹیکساس میں فلم کی پروموشن کے دوران دیکھا گیا، جہاں انہوں نے نہ صرف فلم کا تعارف کروایا بلکہ اس کے گانوں پر رقص بھی کیا۔
فلم لو گُرو کا ٹریلر اگرچہ کہانی کو مکمل طور پر واضح نہیں کرتا، تاہم عندیہ ملتا ہے کہ ہمایوں سعید فلم میں ایک دل پھینک عاشق کے کردار میں نظر آئیں گے جو بعد میں ماہرہ خان کے والد (جاوید شیخ) کی طرف سے ایک ذمہ داری ملنے کے بعد سچی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ لو گُرو کو اے آر وائے فلمز کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔ فلم میں رومانس کے ساتھ ساتھ پشتون اور پنجابی تڑکے والی مزاح بھی دیکھنے اور سننے کو ملے گی۔
فلم کی شوٹنگ لندن میں کی گئی ہے، جہاں ماہرہ خان کو ایک خوبصورت، بولڈ اور فنونِ لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والی لڑکی کے طور پر پیش کیا گیا ہے، جبکہ ہمایوں سعید کو لندن میں مختلف لڑکیوں کو محبت کے جال میں پھنسانے والے کردار میں دکھایا گیا ہے۔
فلم کی کہانی واسع چوہدری نے لکھی ہے، ہدایات ندیم بیگ نے دی ہیں، اور اسے ہمایوں سعید سمیت دیگر پروڈیوسرز نے پروڈیوس کیا ہے۔
آرمی چیف کوفیلڈمارشل کےعہدے پرترقی دینےکی منظوری،نوٹیفکیشن جاری
- 12 منٹ قبل

وفاقی حکومت نےیوم تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان کی مسلح افواج نے وطن کاکامیابی سے دفاع کیا،صدرمملکت
- ایک گھنٹہ قبل

بہاول نگرمیں گرمی کی شدت سے 8 ویں جماعت کی طالبہ جاں بحق
- 8 گھنٹے قبل

حکومت کا ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

97فیصد پاکستانی بھارتی جارحیت پر پاک فوج کی جوابی کارروائی سے مطمئن
- 40 منٹ قبل

ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر کی یونیورسٹی آف لاہور میں پیکا قانون کے موضوع پر مذاکرے میں شر کت
- 8 گھنٹے قبل

فیصل آباد : نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی میں آل پاکستان بزنس کمپیٹیشن کا کامیاب انعقاد
- 6 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کا اعزاز بھی قوم کی امانت ہے،جنرل عاصم منیر
- 3 گھنٹے قبل

وفاق اور کے پی حکومت کے درمیان این ایف سی ایوارڈ پر معاملات طے پا گئے
- 11 منٹ قبل

جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری
- 7 گھنٹے قبل

بھارت کو ہرا کر پاکستان بیس بال کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
- 3 گھنٹے قبل