Advertisement

اسرائیلی وزیر اعظم نے عالمی دباؤ کے بعد غزہ میں عارضی جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کر دی

اگر یرغمالیوں کی رہائی کے لیے عارضی جنگ بندی کا کوئی آپشن موجود ہے تو ہم اس کے لیے تیار ہوں گے، نیتن یاہو

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر May 22nd 2025, 9:19 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسرائیلی وزیر اعظم نے عالمی دباؤ کے بعد غزہ میں عارضی جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کر دی

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ میں عارضی جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل پر غزہ میں تازہ کارروائیوں اور امدادی ناکہ بندی کے بعد عالمی دباؤ بڑھتا جارہا ہے۔ 

ایسے میں بدھ کو اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نےکہا کہ وہ غزہ میں عارضی جنگ بندی کے لیے تیار ہیں۔

نیتن یاہو نے کہا کہ اگر یرغمالیوں کی رہائی کے لیے عارضی جنگ بندی کا کوئی آپشن موجود ہے تو ہم اس کے لیے تیار ہوں گے۔

تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اسرائیلی فوج کا ہدف موجودہ آپریشن کے اختتام تک پورے غزہ پر کنٹرول حاصل کرنا ہے۔

Advertisement