غزہ میں انسانی امداد کی بندش کے باعث اسرائیل کو متعدد ممالک کی جانب سے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا


عالمی دباؤ کے بعد اسرائیل نےدعویٰ کیاہے کہ 100 امدادی ٹرکوں کو غزہ جانے کی اجازت دے دی ہے۔
غزہ میں انسانی امداد کی بندش کے باعث اسرائیل کو متعدد ممالک کی جانب سے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ برطانیہ نے اسرائیل سے آزادانہ تجارتی معاہدے پر بات چیت روک دی ہے جب کہ یورپی یونین نے بھی اسرائیل سے آزادانہ تجارتی معاہدے پر نظرثانی کا فیصلہ کیا۔
تاہم عالمی دباؤکے بعد اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے 100 امدادی ٹرکوں کو غزہ جانے کی اجازت دے دی، بدھ کے روز آٹا،بچوں کی خوراک اور طبی سازو سامان لے جانے والے 100 امدادی ٹرکوں کو غزہ کی پٹی میں داخلے کی اجازت دی گئی۔
البتہ اقوام متحدہ کے حکام کا کہنا ہے کہ اب تک ضرورت مند افراد تک کوئی امداد نہیں پہنچی۔ اس سے قبل اقوام متحدہ نے خبردار کیا تھاکہ مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں غذائی قلت شدت اختیار کرگئی ہے اور اگلے 48 گھنٹے میں امداد نہ پہنچی تو 14 ہزار بچے مر سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ اسرائیل نے 2 مارچ کو جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ میں کھانے پینے سمیت ہر قسم کے سامان کا داخلہ روک دیا تھا جس کے بعد وہاں غذائی بحران شدید ہوگیا تھا۔

ایران کےبعد اسرائیلی وزیراعظم نےبھی جنگ بندی کے اعلان کی توثیق کر دی
- 2 گھنٹے قبل

کوئٹہ :مغربی بائی پاس کے قریب رکشہ اور بس میں تصادم، 6 افراد جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

ڈنمارک کے سفارتی وفد کی گرفتار شہری سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آمد
- 31 منٹ قبل

پاکستان کے 3 بڑے ایئر پورٹس پر ای گیٹس کی تنصیب کے معاملے میں بڑی پیشرفت
- 2 گھنٹے قبل

بھارت کےسابق لیفٹ آرم اسپنر دلیپ جوشی انتقال کرگئے
- 3 گھنٹے قبل
بھارت کی آبی جارحیت جاری، گنگا معاہدہ معطل کر کے بنگلہ دیش کا پانی روکنے کی تیاری
- 2 گھنٹے قبل

ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 3 گھنٹے قبل

بنگلہ دیش میں سابق چیف الیکشن کمشنر مبینہ انتخابی دھاندلی کے الزام میں گرفتار
- 4 گھنٹے قبل

اسرائیل کا ایران پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام، جوابی کارروائی کا حکم
- 35 منٹ قبل

قومی ائیرلائن نے خلیج ممالک کے لیے فلائٹ آپریشن بحال کردیا
- 4 گھنٹے قبل

خطے میں سکیورٹی صورتحال پر گہری تشویش ہے ، فریقین صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں،دفتر خارجہ
- 2 گھنٹے قبل

سندھ کے شہر دادو میں پریس کلب کے باہر فائرنگ سے 2 صحافی زخمی
- 6 منٹ قبل