Advertisement
Mobin
Advertisement
پاکستان

اگر بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو تمام 6 دریا پاکستان ہوں گے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے متعلق سوال پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہاکہ صرف ایک پاگل ہی یہ سوچ سکتا ہےکہ وہ 24 کروڑ انسانوں کا پانی روک سکتا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 ماہ قبل پر مئی 22 2025، 5:03 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
اگر بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی  کی تو تمام 6 دریا پاکستان ہوں گے  ، ڈی جی آئی ایس پی آر

 


ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ اگر بھارت سندھ طاس معاہدے کی پابندی نہیں کرنا چاہتا تو یاد رہے کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے، آزادی کشمیر پر یہ تمام 6 دریا پاکستان کے ہوں گے۔

عرب نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتےہوئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہاکہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہےجو وہ کبھی نہیں بھولیں گے، بھارتی حملےکا مقابلہ کرنے کےلیے جو عسکری حکمت عملی اپنائی گئی ہے وہ کئی دہائیوں تک زیر مطالعہ رہےگی۔


ترجمان پاک فوج احمد شریف چوہدری نے کہاکہ پاک فوج نے بھارت پر برتری حاصل کی ہے اور حالیہ حملےمیں بھارت کو اپنے مقاصد حاصل کرنے سے روک دیا، پاک فوج کا حوصلہ اور بھارت پر حاصل کی گئی برتری نے عوام کےدلوں میں فوج کی محبت کو بڑھا دیا ہےاور اب فوج عزت اور فخر کی علامت بن چکی ہے۔


جنگ میں فتح کےسوال پر ترجمان پاک فوج نے کہاکہ ہم ہمیشہ کہتےہیں کہ جنگ ہماری ہے اور فتح صرف اللہ کی ہے لہٰذا میرا خیال ہےکہ اس سوال کا جواب بین الاقوامی برادری،پوری دنیا اور غیرجانبدار مبصرین کے پاس ہے کیوں کہ وہ اس کا درست جواب دےسکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ یہ سوال اس وقت واضح ہوجاتا ہے جب آپ پاکستان کی سڑکوں اور شہروں کا دورہ کریں،اس کا جواب آپ پاکستانی عوام کے چہروں پر دیکھ سکتےہیں،ان کی خوشیاں اور جشن جو وہ ابھی منارہے ہیں لہٰذا اس سوال کا جواب بہت ہی واضح ہے۔


لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیاکہ معاملہ صرف عسکری میدان تک محدود نہیں ہےنہ ہی یہ محض فضائی اور زمینی لڑائیوں تک محدود ہے، اس تنازع میں پاکستان نے جھوٹ،فریب، دباؤ،جارحیت اور بھارت کے دیگر کئی پہلوؤں کا پردہ چاک کیاہے۔
ان کاکہنا تھاکہ پہلگام واقعہ کےبعد بھارت نے ایک فرضی کہانی گھڑی اور پاکستان کا مطالبہ بہت سادہ تھا، اگر آپ کے پاس کسی پاکستانی شہری کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت ہے تو براہِ کرم وہ ثبوت پیش کریں، اسے بین الاقوامی برادری، کسی تیسرے فریق یا کسی معتبر ادارے کے حوالے کریں تاکہ شفاف تحقیقات ہو سکیں، بھارت کے پاس کوئی جواب نہیں تھا اور آج تک وہ اس کا جواب نہیں دے سکا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نےکہا کہ بھارت اپنی فضائیہ کی پوری طاقت اور دستیاب دفاعی نظام کے ساتھ اپنی مرضی کے وقت اور جگہ پر آئے، ہم نےان کے 6 ہوائی جہاز گرادیے لہٰذا ہمیں وہاں برتری حاصل رہی اور ہم نے انہیں سخت ترین سزا دی،دنیا نے دیکھاکہ بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول اور دوسری سرحدوں پر کئی مقامات پر سفید جھنڈےلہرائے۔


انہوں نے کہاکہ ہم نے بھارت پر حملہ نہیں کیا،ہمارا جواب رات کے اندھیرےمیں نہیں تھا جیساکہ بزدل کرتےہیں،ہم نے اعلان کیاکہ ہم جواب دیں گے، اس لیے تیار رہیں،ہم نے 26 اہداف منتخب کیے اور الحمدللہ 26 کو نشانہ بنایا۔


ترجمان پاک فوج نے مزید کہاکہ معلومات کے میدان میں بھی ہم شفاف رہے، ہم نے سچ بولا، جھوٹ نہیں بولا، نہ ہی حقائق کو مسخ کیا، دنیا نے دیکھاکہ ان کا میڈیا اور حکومت مسلسل جھوٹ بولتےرہے اور آج تک مختلف بےبنیاد کہانیاں پیش کر رہے ہیں۔
احمد شریف چوہدری بتایاکہ بھارتی کہتےہیں انہوں نے کراچی کی بندرگاہ پر حملہ کیا،کئی ہوائی جہاز گرائے اور کہتےہیں کہ ہمارے وزیراعظم کو محفوظ جگہ منتقل کردیا گیا،یہاں تک کہ ان کے ہائی کمشنر نے جعلی لوگوں کی تصاویر دکھائیں اور کہاکہ وہ دہشت گرد ہیں،جن میں ایک نمازی بھی تھا جو اصل میں ایک عام شہری تھا۔


انہوں نے کہاکہ بھارتیوں نے کہاجوہری تابکاری ہوئی ہے اور عالمی ٹیکنالوجی کے ماہرین کو فوراً مداخلت کرنی چاہیے لیکن یہ سب جھوٹ تھا،کوئی بھی معتبر اور سنجیدہ ادارہ بھارتی دعوؤں کو سنجیدگی سے نہیں لیتا۔


ترجمان پاک فوج نے کہاکہ بھارت کی ایک بڑی مشکل یہ ہے کہ وہ خود پر حد سے زیادہ اعتماد کرتے ہیں اور ہمیں معلوم نہیں کہ یہ اعتماد کہاں سےآیا، ان کے پاس غلط اندازے اور مفروضے تھے کہ وہ شہری مقامات،مساجد پر حملہ کریں گے اور کچھ نہیں ہوگا، پاکستان جواب نہیں دے گا لہٰذا اب وہ فرضی کہانیاں بنا رہے ہیں اور وہ اس میں ماہر ہیں۔


انہوں نے کہاکہ بھارت کےپاس بہت طاقتور میڈیا ہے جب کہ تھیٹر اور فلموں میں بھی وہ پاکستان سے بہت آگےہیں،پھر بھی وہ مختلف کہانیاں پیش کرتےرہتے ہیں، مثال کے طور پر کل انہوں نے کہاکہ پاکستان نے امرتسر میں سکھوں کے مقدس گولڈن ٹیمپل پر حملہ کیا جو کہ بہت ہی مضحکہ خیز بات ہے۔


ترجمان پاک فوج نے کہاکہ ہم اپنی حفاظت کررہے ہیں،پنجاب کی حفاظت کر رہے ہیں اور اس علاقے کی تمام مقدس جگہوں اور تمام مذہبی فرقوں کا بہت احترام کرتے ہیں، ہمارے اور سکھوں کے درمیان مشترکہ ثقافت،محبت اور ایک پنجابی زبان ہے، ہمارا طریقہ نہیں کہ ہم کسی بھی شہری یا مذہبی جگہ پر حملہ کریں،یہ ہمارےاصولوں اور دین کےخلاف ہے۔


لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نےکہا کہ میرےخیال میں بھارتیوں کو پہلے اپنی ساکھ بنانی ہوگی اور ساکھ ہزاروں ویب سائٹس بند کرنے،میڈیا پر پابندیاں لگانےیا حکومت پر تنقید کرنے والوں کو قید کرنےسے نہیں بلکہ سچ بولنےسے بنتی ہے، اس کے برعکس کیا پاکستان نے کوئی صحافی گرفتار کیا؟نہیں، آپ ایسا نہیں پائیں گے، ہم نے ایسا نہیں کیا،یہی ہمارا پیغام ہے۔


انہوں نے کہاکہ ہم اپنے فضائیہ کے جوانوں اور ان کی کارکردگی پر فخر کرتے ہیں اور اس حالیہ فوجی تصادم میں ہم نے زمینی،فضائی اور بحری افواج کے ساتھ ساتھ سیاسی قیادت اور مسلح افواج کے درمیان بھی ہم آہنگی دیکھی اور پوری پاکستانی قوم کے درمیان مضبوط اتحاد دیکھا۔
ترجمان پاک فوج نے کہاکہ ہمارے پاس ایک مضبوط فولادی دیوار تھی، پاکستان نے ایک مستحکم فولادی دیوار کھڑی کی ہے جو کسی بھی بھارتی جارحیت کے خلاف ہے،یہ دیوار انضمام اور غلبے کی کوششوں کےخلاف سخت مزاحم ہے۔
پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے عوام، ہمارے سفارت کار،میڈیا،تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما اور فضائیہ،بحریہ، بری فوج اور دیگر سکیورٹی ادارے ایک ساتھ مل کر اس جارحیت کا مقابلہ کر رہے تھے،یقیناً ہم اپنے پاکستانی فضائیہ پر فخر کرتےہیں۔
انہوں نےکہاکہ یہ صرف ہمارا فخر نہیں ہے بلکہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب ہونے والی فضائی جھڑپ کا دنیا نے مشاہدہ کیا ہےاور مجھے یقین ہے کہ یہ واقعہ آئندہ دہائیوں تک ایئروار کالجز اور فوجی اداروں میں پڑھایا اور زیر بحث رکھاجائے گا۔
ترجمان پاک فوج نے کہاکہ جنگ بندی کا مطلب صرف اتنا ہےکہ دونوں فریق ایک دوسرے کےخلاف لڑائی روک دیں لیکن اصل امن تبھی آئےگا جب بھارتی اس سیاسی ذہنیت سے آزاد ہوجائیں جو ان پر مسلط ہے،وہ ذہنیت جو جنگ کو اپناتی ہےاور بھارت کی سیاسی اشرافیہ پر حاوی ہے،یہ وہ جنگی جنون ہےجو بھارتی سیاسی منظرنامے پر غالب ہےاور اس کے تحت وہ مسلمانوں اور اقلیتوں پر جو ظلم ڈھا رہےہیں،اسے ایک معمول کی بات سمجھتےہیں۔


انہوں نے کہاکہ بھارت میں ایک سنگین مسئلہ ہے،یہ مسئلہ صرف مسلمانوں کے خلاف نہیں بلکہ عیسائیوں، سکھوں، دیگر برادریوں اور پسماندہ طبقات کے خلاف بھی ہے، وہاں بہت ظلم ہو رہا ہے لہٰذا جو معاشرہ اس ظلم کا شکار ہے وہ اس کے خلاف فطری ردعمل ظاہر کرتا ہے لیکن بھارتی حکومت اس مسئلے کو حل کرنے سے انکاری ہے۔


ترجمان پاک فوج نے کہا کہ انتہا پسندی اور ان کے نیٹ ورکس بھی اسی ردعمل کا حصہ ہیں جنہیں وہ نظر انداز کرنا چاہتے ہیں، یہ ان کا اندرونی مسئلہ ہے مگر وہ اسے بیرونی مسئلے میں بدل کر پاکستان پر جھوٹے الزام لگاتے ہیں، جب تک یہ اندرونی مسائل حل نہیں ہوں گے اور کشمیر کا مسئلہ بھی حل نہیں ہو گا جو ایک بیرونی مسئلہ ہے اور جس میں پاکستان،چین اور بھارت شامل ہیں اور جسے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عوام کی خواہش کے مطابق حل کیاجانا چاہیے،تب تک کوئی حقیقی امن قائم نہیں ہو سکتا۔


سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے متعلق سوال پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہاکہ صرف ایک پاگل ہی یہ سوچ سکتا ہےکہ وہ 24 کروڑ انسانوں کا پانی روک سکتا ہے،کوئی ایسا نہیں کرسکتا،ہمیں حقائق کو سمجھنا ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ حقیقت یہ ہےکہ کشمیر سے 6 دریا بہتے ہیں، جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ایک متنازع علاقہ ہے،1960 میں طویل مذاکرات کےبعد ورلڈ بینک نے ثالثی کرکے ایک معاہدہ کروایا جس کے تحت 3 دریا پاکستان کو اور 3 دریا ہندوستان کو دیےگئے۔

انہوں نےکہا کہ اگر بھارت اس معاہدے کی پابندی نہیں کرنا چاہتا تو یاد رہے کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے، اگر کل کشمیر اپنے عوام کی مرضی کےمطابق پاکستان کے ساتھ شامل ہوجاتا ہے تو یہ تمام 6 دریا پاکستان کے ہوں گے اور بھارت کو ایک بھاری بوجھ اٹھانا پڑےگا،ہم دیکھیں گے کہ اس کا ہم کس طرح مقابلہ کرتے ہیں یہی حقیقت ہے۔

Advertisement
Moib
کئی روز کے مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کئی روز کے مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی

  • a day ago
اسرائیلی فورسزکی جارحیت جاری ، لبنان میں زمینی کارروائی شروع کردی، 52 افراد جاں بحق

اسرائیلی فورسزکی جارحیت جاری ، لبنان میں زمینی کارروائی شروع کردی، 52 افراد جاں بحق

  • a day ago
ایران پر حملے کا مقصد اسرائیلی اثر و رسوخ پاکستانی سرحد تک لانا ہے،وزیر دفاع

ایران پر حملے کا مقصد اسرائیلی اثر و رسوخ پاکستانی سرحد تک لانا ہے،وزیر دفاع

  • a day ago
پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس، شرکاء کا ملی اتحاد، اتفاق و یگانگت کی ضرورت پر زور

پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس، شرکاء کا ملی اتحاد، اتفاق و یگانگت کی ضرورت پر زور

  • 4 hours ago
فورسزکی افغان طالبان کے خلاف مؤثر جوابی کارروائیاں،جلال آباد اورننگرہار میں سٹوریج سائٹس تباہ

فورسزکی افغان طالبان کے خلاف مؤثر جوابی کارروائیاں،جلال آباد اورننگرہار میں سٹوریج سائٹس تباہ

  • a day ago
آیت اللہ خامنہ ای کے بعد ان کے ہر جانشین کو نشانہ بنائیں گے، اسرائیلی وزیردفاع کی دھمکی

آیت اللہ خامنہ ای کے بعد ان کے ہر جانشین کو نشانہ بنائیں گے، اسرائیلی وزیردفاع کی دھمکی

  • 4 hours ago
پاکستان سپر لیگ کا گیارہویں ایڈیشن: افتتاحی تقریب اور میچ کی تفصیلات سامنے آ گئیں 

پاکستان سپر لیگ کا گیارہویں ایڈیشن: افتتاحی تقریب اور میچ کی تفصیلات سامنے آ گئیں 

  • a day ago
مودی سرکار نے اسرائیل کی حمایت کر کے بھارت کی سفارتی خودمختاری کو قربان کردیا ہے،سونیا گاندھی

مودی سرکار نے اسرائیل کی حمایت کر کے بھارت کی سفارتی خودمختاری کو قربان کردیا ہے،سونیا گاندھی

  • a day ago
ایران کی جوابی کارروائی جاری، فوجی اڈوںسمیت مختلف اسرائیلی شہروں پر حملہ، امریکی سفارتخانے میں آگ لگ گئی

ایران کی جوابی کارروائی جاری، فوجی اڈوںسمیت مختلف اسرائیلی شہروں پر حملہ، امریکی سفارتخانے میں آگ لگ گئی

  • a day ago
174 ایرانی بیلسٹک میزائل میں 161 تباہ کیے، 13 سمندر میں گرے،اماراتی حکام

174 ایرانی بیلسٹک میزائل میں 161 تباہ کیے، 13 سمندر میں گرے،اماراتی حکام

  • a day ago
 ہم خطے کے ممالک پر نہیں ،امریکی اڈوں پر حملہ کرتے ہیں،جو ہمارا جائز ہدف ہیں،عباس عراقچی

 ہم خطے کے ممالک پر نہیں ،امریکی اڈوں پر حملہ کرتے ہیں،جو ہمارا جائز ہدف ہیں،عباس عراقچی

  • a day ago
پیپلز پارٹی کے وفد کی وزیر اعظم سے ملاقات،حکومتی قانون سازی پر تحفظات کا اظہار

پیپلز پارٹی کے وفد کی وزیر اعظم سے ملاقات،حکومتی قانون سازی پر تحفظات کا اظہار

  • a day ago
Advertisement