پی ایس ایل فائنل میں پاک بحریہ کے بہادر سپوتوں کو زبردست خراج تحسین پیش ،اعلیٰ شخصیات کی شرکت
معروف سنگر ندیم عباس اور ابرار الحق نے اپنی آواز کا جادو جگا کر شائقین کو محظوظ کیا، اسٹیڈیم "پاک فوج زندہ باد" کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا۔


لاہور:پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے فائنل میچ کے دوران ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک بحریہ کے بہادر سپوتوں کو زبردست و خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے پاکستان سپر لیگ 10 کے فائنل میچ میں پاکستان بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف قذافی اسٹیڈیم پہنچے جہاں چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) محسن نقوی نے انکا خیر مقدم کیا۔
اس موقع پروفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بھی اس یادگار موقع پر اسٹیڈیم میں موجود تھے، تقریب میں سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی ،امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکرسمیت سیاسی اکابرین اور اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔
تقریب کے دوران معروف سنگر ندیم عباس اور ابرار الحق نے اپنی آواز کا جادو جگا کر شائقین کو محظوظ کیا۔ اسٹیڈیم "پاک فوج زندہ باد" کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا۔
اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کی بھرپور تیاریوں کے باعث دشمن ہماری سمندری حدود پر حملہ کرنے کی جرات نہ کرسکا، زندہ قومیں اپنے ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں، 10 مئی کا دن پاکستان کی دفاعی تاریخ کا روشن ترین باب ہے۔
تقریب کے اختتام پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جس نے آسمان کو رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا دیا۔پی ایس ایل 10 کا یہ فائنل نہ صرف کرکٹ کے جذبے کا جشن تھا بلکہ ایک قومی یکجہتی کا مظاہرہ بھی ثابت ہوا۔

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 15 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 16 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 16 گھنٹے قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 15 گھنٹے قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 15 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 15 گھنٹے قبل



