پی ایس ایل 10 میں لاہور قلندرز کو 4 سال میں تیسرا ٹائٹل دلانے والے شاہین شاہ آفریدی کو پی ایس ایل 10 کی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے


ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 10 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا گیا۔شاہین آفریدی کپتان ہوں گے۔
پی ایس ایل 10 میں لاہور قلندرز کو 4 سال میں تیسرا ٹائٹل دلانے والے شاہین شاہ آفریدی کو پی ایس ایل 10 کی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ٹیم کا انتخاب کمنٹری ٹیم کے اراکین نے کیا ہے۔
25سالہ شاہین نے نہ صرف سب سے زیادہ 19 وکٹیں لے کر فضل محمود کیپ حاصل کی بلکہ وہ ایک ایسی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں جس میں قلندرز کے اپنے دو ساتھی سکندر رضا اور فخرزمان بھی شامل ہیں۔
پی ایس ایل کی ٹیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تین کھلاڑی شامل ہیں جن میں حسن نواز، فہیم اشرف اور ابرار احمد شامل ہیں۔23 سالہ حسن نواز نے ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹر کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔
ٹیم میں کراچی کنگز کے بھی تین کھلاڑی شامل ہیں جن میں کنگز کےکپتان ڈیوڈ وارنر، جیمز ونس اور حسن علی شامل ہیں، جب کہ کنگز کے خوشدل شاہ 12ویں کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے صاحبزادہ فرحان جنہوں نے 12 میچوں میں ایک سنچری اور 3 نصف سنچریوں کی مدد سے 449 رنز کے ساتھ بیٹنگ میں سرفہرست رہنے پر حنیف محمد کیپ حاصل کی وہ بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔پشاور زلمی کے نوجوان فاسٹ بولر علی رضا بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

آئی ایم ایف کی آئندہ بجٹ میں ٹیکس کمپلائنس بڑھانے کیلئے سخت اقدامات کی تجویز
- 7 hours ago

زائرین کیلئے پاک ایران بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ
- 9 hours ago

شکست خوردہ بھارت طرح طرح کے بیانات دے کر اپنی خفت مٹانے کی کوشش کر رہا ہے،عطا تارڑ
- 8 hours ago

ملک بھر میں ’یوم تکبیر‘ بھرپور جوش جذبے سےمنایا گیا ، ایٹمی سائنسدانوں اور پاک افواج کو خراج تحسین
- 4 hours ago

اسرائیل کے لیے جاسوسی کا الزام ،ایران نے ایک شخص کو پھانسی دے دی
- 5 hours ago

پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 37رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0برتری حاصل کر لی
- 3 hours ago

آزاد کشمیر کے علاقے دھیر کوٹ میں گاڑی کھائی میں گر گئی،5 پولیس اہلکار جاں بحق
- 4 hours ago

پاکستان کی مسجدالاقصیٰ میں اسرائیلی وزیروں کی اشتعال انگیزی کی شدید مذمت
- 3 hours ago

پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا بنگلادیش کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف
- 7 hours ago

نیپرا کے فیصلوں سے صارفین پر ممکنہ مالی بوجھ بڑھنےکا امکان ہے،وزیر توانائی
- 6 hours ago
پاکستان میں ذی الحج 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا، عید الاضحیٰ 7 جون کو ہوگی
- 6 hours ago

آذربائیجان کا یوم آزادی،، ترکیہ، پاکستان اور آذربائیجان تین ملک ایک قوم ہیں،وزیر اعظم
- 7 hours ago