Advertisement
پاکستان

خیبر پختونخوا میں بیٹوں نے 90 سالہ بزرگ والد کی دوسری شادی کرا دی

مولانا سیف اللہ نے بیوی کے انتقال کے بعد دوبارہ شادی کرنے کی شدید خواہش ظاہر کی، جس پر ان کے چار بیٹوں نے ان کی خواہش پوری کرنے کا فیصلہ کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ a month ago پر May 28th 2025, 3:32 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
خیبر پختونخوا  میں بیٹوں نے  90 سالہ بزرگ  والد کی دوسری شادی کرا دی

خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ کے علاقے بشام شنگ میں 90 سالہ بزرگ نے اپنی دیرینہ خواہش پوری کرتے ہوئے بیٹوں کی جانب سے منعقدہ تقریب میں دوسری شادی کرلی۔

مولانا سیف اللہ نے بیوی کے انتقال کے بعد دوبارہ شادی کرنے کی شدید خواہش ظاہر کی، جس پر ان کے چار بیٹوں نے ان کی خواہش پوری کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے اپنے والد کے لیے ایک ’مناسب رشتہ‘ تلاش کیا اور بعوض ایک تولہ سونا حق مہر کے ساتھ یہ شادی انجام پائی۔ شادی کی تقریب میں مولانا سیف اللہ کے پوتوں، پڑپوتوں اور یہاں تک کہ ان کے پڑپوتوں کے بچوں نے بھی شرکت کی جبکہ محلے دار اور مقامی افراد بھی تقریب میں موجود تھے۔

مولانا سیف اللہ کے چار بیٹے شریف اللہ، شفیع اللہ، رفیع اللہ اور عبداللہ ہیں، جو سب سعودی عرب میں کام کرتے ہیں۔

شریف اللہ کا کہنا تھا کہ  والدہ کے انتقال کے بعد ان کے والد خود کو تنہا محسوس کرتے تھے اور کبھی کبھار دوبارہ شادی کی خواہش کا اظہار کرتے تھے۔ ہمارے والد ایک امام رہے ہیں اور اپنی زندگی ہماری پرورش کے لیے وقف کر دی، اس لیے ہم خود کو خوش نصیب سمجھتے ہیں کہ ان کی دیرینہ خواہش پوری کر سکے۔

شریف اللہ نے مزید کہا کہ ان کے والد کو آخرکار ایک نئی شریکِ حیات مل گئی ہے جو ان کے آرام دہ اور پُرسکون زندگی گزارنے میں مدد کرے گی۔

Advertisement
وزیر اعظم کا حالیہ تنازع پر آذربائیجان کی مستقل حمایت پر صدر الہام علیوف کا شکریہ

وزیر اعظم کا حالیہ تنازع پر آذربائیجان کی مستقل حمایت پر صدر الہام علیوف کا شکریہ

  • 3 گھنٹے قبل
پاکستانی کوہ پیماؤں کا شاندار کارنامہ: 24 گھنٹوں میں نانگا پربت سر کرلیا، 2 نے بغیر آکسیجن کے چوٹی پر قدم رکھا

پاکستانی کوہ پیماؤں کا شاندار کارنامہ: 24 گھنٹوں میں نانگا پربت سر کرلیا، 2 نے بغیر آکسیجن کے چوٹی پر قدم رکھا

  • ایک گھنٹہ قبل
ایشیا کپ ہاکی:بھارت نے ٹورنامنٹ کے لیے پاکستانی ٹیم کو کلئیرنس دے دی 

ایشیا کپ ہاکی:بھارت نے ٹورنامنٹ کے لیے پاکستانی ٹیم کو کلئیرنس دے دی 

  • 3 گھنٹے قبل
چینی کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 2 روپے 32 پیسے فی کلو اضافہ

چینی کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 2 روپے 32 پیسے فی کلو اضافہ

  • 3 گھنٹے قبل
وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکہ کے 249 ویں یوم آزادی پر امریکی سفیر اور عوام کو مبارکباد

وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکہ کے 249 ویں یوم آزادی پر امریکی سفیر اور عوام کو مبارکباد

  • 2 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا کی11سینیٹ نشستوں پر انتخابات کب ہونگے؟  شیڈول جاری

خیبر پختونخوا کی11سینیٹ نشستوں پر انتخابات کب ہونگے؟  شیڈول جاری

  • 3 گھنٹے قبل
 سونا سیکڑوں روپے سستا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

 سونا سیکڑوں روپے سستا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 گھنٹے قبل
دفتر خارجہ کابھارت کی جانب سے  جدید ہتھیاروں اور میزائلوں کی مسلسل خریداری پراظہار تشویش 

دفتر خارجہ کابھارت کی جانب سے جدید ہتھیاروں اور میزائلوں کی مسلسل خریداری پراظہار تشویش 

  • 4 گھنٹے قبل
سعودی عرب میں امریکی دفاعی نظام "تھاڈ" فعال

سعودی عرب میں امریکی دفاعی نظام "تھاڈ" فعال

  • 3 گھنٹے قبل
 اسموگ سے بچاؤ: لاہور ہائیکورٹ کا کینال روڈ سے درخت نہ کاٹنے کا حکم

 اسموگ سے بچاؤ: لاہور ہائیکورٹ کا کینال روڈ سے درخت نہ کاٹنے کا حکم

  • ایک گھنٹہ قبل
عمران خان نے 10 محرم کے بعد تحریک شروع کرنے کی ہدایت دی ہے، علیمہ خان

عمران خان نے 10 محرم کے بعد تحریک شروع کرنے کی ہدایت دی ہے، علیمہ خان

  • 3 گھنٹے قبل
  پانی کروڑوں پاکستانیوں کی لائف لائن ہےجس کو روکنا اقدام جنگ کے مترادف ہوگا، شہباز شریف

  پانی کروڑوں پاکستانیوں کی لائف لائن ہےجس کو روکنا اقدام جنگ کے مترادف ہوگا، شہباز شریف

  • 4 گھنٹے قبل
Advertisement