پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان آغا نے 34 گیندوں پر 56 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شاداب نے 48 ، حسن نواز نے 44، بنائے


لاہور: پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف دے دیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کھیلا جا رہا ہے، جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر201 رنز اسکور کیے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان آغا نے 34 گیندوں پر 56 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شاداب نے 48 ، حسن نواز نے 44، اور محمد حارث نے 31 رنز بنائے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے شرف السلام 2، مہدی حسن، حسن محمد، تنظیم حسن ثاقب، رشاد حسین اور شمیم حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کو بڑا ٹارگٹ دینے کی کوشش کریں گے ، تمام کھلاڑی باصلاحیت ہیں۔ سلمان آغا کا کہنا تھا کہ آج کے میچ کے لئے پلیئنگ الیون بنانا مشکل کام تھا۔
کپتان بنگلادیش ٹیم لٹن داس کا کہنا تھا کہ یواے ای میں سیریز نہیں جیت سکے جس کا افسوس ہے، یہ نئی سیریز ہے،امید ہے ٹیم اچھا پرفارم کرےگی، وکٹ اچھی لگ رہی ہے پہلے بیٹنگ یا بولنگ سے فرق نہیں پڑےگا۔
بنگلہ دیش کے خلاف قومی سکواڈ میں فخرزمان، صائم ایوب ،محمد حارث، سلمان علی آغا، حسن نواز، شاداب خان ،خوشدل شاہ، فہیم اشرف، حارث رؤف، حسن علی اور ابرار احمد شامل ہیں۔
یاد رہے کہ اس میچ میں ڈی آر ایس (ڈیسیژن ریویو سسٹم) استعمال نہیں کیا جائے گا، جو کہ سیریز کا ایک خاص پہلو ہے۔

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 8 منٹ قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 4 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل





