Advertisement
پاکستان

ملک میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ، مزید 27 اموات

اسلام آباد : ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 27افراد انتقال کر گئے جبکہ 1980کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jul 11th 2021, 11:29 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق  ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید27فراد چل بسے ۔ ملک میں  اموات کی مجموعی تعداد22 ہزار582ہوگئی ہے،جبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9لاکھ73ہزار284ہوگئی ہے ۔

پنجاب

 

پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3لاکھ48ہزار 85ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 10ہزار 819افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

سندھ

 

سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد  3 لاکھ46 ہزار 360ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 5 ہزار 599افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

خیبرپختونخوا

 

خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ39ہزار313ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 4359افراد چل بسے۔

بلوچستان

 

بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 27ہزار961کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 317مریض چل بسے ۔

اسلام آباد

 

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد83 ہزار617جبکہ اموات کی تعداد783تک جاپہنچی ۔

گلگت بلتستان

 

گلگت بلتستان میں اب تک 6 ہزار 851افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ111افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

آزاد کشمیر

 

آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 21ہزار67ہوچکی ہے جبکہ 594افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ  24گھنٹوں میں 908 افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 9لاکھ13 ہزار203مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

Advertisement
لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان

لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان

  • 11 hours ago
نئے صوبوں کا قیام اور گورننس اصلkاحات ناگزیر ہیں، ابراہیم حسن مراد

نئے صوبوں کا قیام اور گورننس اصلkاحات ناگزیر ہیں، ابراہیم حسن مراد

  • an hour ago
پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے

پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے

  • 2 days ago
لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار

لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار

  • 10 hours ago
مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

  • 8 hours ago
سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے انگلینڈ کوتاریخی شکست دے دی

سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے انگلینڈ کوتاریخی شکست دے دی

  • a day ago
پاکستان اوریورپی یونین کا دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

پاکستان اوریورپی یونین کا دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

  • a day ago
پاکستان میں مہنگائی: آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی مہنگائی بڑھنے سے خبردار کردیا

پاکستان میں مہنگائی: آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی مہنگائی بڑھنے سے خبردار کردیا

  • a day ago
بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر

بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 11 hours ago
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

  • 10 hours ago
اوپن اے آئی نے اے آئی ماڈلز کی جانب سے اپنی مانیٹرنگ خود ڈس ایبل کرنیکا انکشاف کیا ہے

اوپن اے آئی نے اے آئی ماڈلز کی جانب سے اپنی مانیٹرنگ خود ڈس ایبل کرنیکا انکشاف کیا ہے

  • 2 days ago
بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا سے دور ہونے کی وجہ بتادی

بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا سے دور ہونے کی وجہ بتادی

  • a day ago
Advertisement