اسرائیل کی صنعا ایئرپورٹ پر وحشیانہ فضائی بمباری ،یمن کا آخری فعال مسافر طیارہ بھی تباہ
ایئرپورٹ پر حملہ یمنی شہریوں کے لیے بھی صدمے کا باعث ہے جو بیرونِ ملک جانے یا واپس آنے کی امید میں آخری طیارے کے منتظر تھے


اسرائیلی جارحیت نے یمن کو ایک اور کاری ضرب لگائی ہے، صنعا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کی جانے والی وحشیانہ فضائی بمباری میں یمن کی قومی ایئرلائن کا آخری فعال مسافر طیارہ بھی مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر خالد الشریف نے تباہ شدہ طیارے کی ویڈیو جاری کردی، جس میں شعلوں اور دھویں میں لپٹا مسافر جہاز واضح طور پر دکھائی دے رہا ہے۔
خالد الشریف کا کہنا تھا کہ یہ طیارہ یمن کی قومی ایئرلائن کا واحد فعال جہاز تھا، جو اب مکمل طور پر ناقابلِ استعمال ہوچکا ہے۔ انہوں نے اس واقعے کو نہ صرف یمن کے شہری ہوابازی نظام پر حملہ قرار دیا بلکہ اسے انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی بھی کہا۔
اس جارحیت کے خلاف ردعمل میں حوثی تحریک کے سربراہ عبدالمالک الحوثی نے اسرائیل کے اس فضائی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’صنعا ایئرپورٹ پر حملہ اسرائیلی بربریت کی تازہ مثال ہے، جس کا مقصد فلسطینی عوام کی حمایت کرنے والے ممالک اور تحریکوں کو دبانا ہے۔‘
عبدالمالک الحوثی نے مزید کہا کہ ان کی فورسز اسرائیلی جارحیت اور اس کے پشت پناہوں کو بھرپور جواب دے رہی ہیں، اور یہ مزاحمت اس وقت تک جاری رہے گی جب تک فلسطینی قوم کو انصاف نہیں ملتا۔
یہ حملہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یمن نہ صرف داخلی بحران کا شکار ہے بلکہ فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے سبب مغرب اور اسرائیل کی نظریں بھی اس پر مرکوز ہیں۔صنعا ایئرپورٹ پر حملہ یمن کے ان ہزاروں شہریوں کے لیے بھی صدمے کا باعث ہے جو بیرونِ ملک جانے یا واپس آنے کی امید میں آخری طیارے کے منتظر تھے۔ اب وہ دروازہ بھی بند ہوچکا ہے۔
اسرائیلی مظالم کے خلاف خطے میں غم و غصے کی نئی لہر دوڑ گئی ہے، اور حوثی قیادت نے واضح کیا ہے کہ مزاحمت کے محاذ پر اسرائیل کو قیمت چکانی پڑے گی۔

لارڈز ٹیسٹ:انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعدبھارت کو بعد 22 رنز سے شکست دے دی
- 13 گھنٹے قبل

حکومت اور شوگر انڈسٹری میں معاملات طے،چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقرر
- 2 گھنٹے قبل

جوہری مذاکرات کو یورینیم افزودگی کے خاتمے سے مشروط کیا تو مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں بنے گے، ایران
- 2 گھنٹے قبل

معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سسٹم میں شفافیت لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم
- 14 گھنٹے قبل

حالیہ مون سون بارشوں کے دوران کتنے افراد جاں بحق ہوئے،تفصیلات سامنے آ گئیں
- 12 گھنٹے قبل

لاہور کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے تیز بارش، موسم خوشگوار
- 2 گھنٹے قبل

کراچی کے اہم ترین واٹر سپلائی نظام میں ایک بار پھر بڑا خلل، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن
- 2 گھنٹے قبل

مچل سٹارک کی ویسٹ انڈیز کے خلاف تباہ کن باؤلنگ،آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریزجیت لی
- 2 گھنٹے قبل

ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
- 42 منٹ قبل

اسحاق ڈارشنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے چین پہنچ گئے
- 15 گھنٹے قبل

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا غریب سائلین کو مفت قانونی نمائندگی فراہم کرنے کا اعلان
- 15 گھنٹے قبل

مشہور زمانہ سائنس فکشن فلم ’ہیری پوٹر‘ کی نئی ٹی وی سیریز کی پروڈکشن کا آغاز
- ایک گھنٹہ قبل