Advertisement
پاکستان

بھارت نے آئندہ کوئی مہم جوئی کی تو انتہائی سخت جواب دینگے،وزیر اعظم

وزیراعظم نے کہاکہ بھارت کوکسی صورت اجازت نہیں دیں گے کہ وہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرے

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر May 31st 2025, 7:00 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارت نے آئندہ کوئی مہم جوئی کی تو انتہائی سخت جواب دینگے،وزیر اعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ بھارت نے آئندہ کوئی مہم جوئی کی تو انتہائی سخت جواب دینگے۔ انہوں نےکہا پاکستان نے بھارتی جارحیت کامنہ توڑ جواب دے کر بازی پلٹ دی۔

یہ بات انہوں نے کمانڈ اینڈاسٹاف کالج کوئٹہ میں افسروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے کہاکہ 10 مئی کو فیلڈ مارشل کی کال آئی تو وہ پرسکون اوربااعتماد تھے۔

انہوں نے کہاکہ مسلح افواج کو معلوم تھاکہ دشمن کی بزدلانہ کاررائیوں کاجواب کیسے دیناہے ۔ انہوں نے کہاکہ سید عاصم منیر نے ثابت کیا کہ وہ فیلڈ مارشل کے رینک کے صحیح حقدار ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان نے بھارت کو زمین اور فضا میں بھرپور جواب دیا۔ان کا کہناتھاکہ مسلح افواج ملکی سلامتی کی ضانت ہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کو درپیش خطرات روایتی میدان جنگ تک محدود نہیں۔ ان کاکہناتھاکہ فضائیہ نے بھارتی طیارے گرا کرپوری دنیاکوحیران کر ااور اپنی پیشہ وارنہ مہارت ثابت کردی۔

وزیراعظم نے کہاکہ بھارت کوکسی صورت اجازت نہیں دیں گے کہ وہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرے۔ انہوں نے کہاکہ  حکومت اور عوام اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ ایئرفورس نے بھارت کے 7 اہم اہداف کو نشانہ بنایا جو بڑی کامیابی ہے۔ان کاکہناتھاکہ  امریکا اور دیگر دوست ممالک کی سیز فائر کی درخواست کو قبول کیا۔

 

 

Advertisement