جی این این سوشل

پاکستان

پی آئی اے کا بیرون ملک پھنسےپاکستانیوں کووطن لانے کیلئے آپریشن کااعلان

کراچی : پاکستان انٹر نیشنل ائیرلائنز(پی آئی اے ) کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ سےقبل ہم وطنوں کوخصوصی پروازو ں کے ذریعے وطن لائیں گے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی آئی اے کا بیرون ملک پھنسےپاکستانیوں کووطن لانے کیلئے آپریشن کااعلان
پی آئی اے کا بیرون ملک پھنسےپاکستانیوں کووطن لانے کیلئے آپریشن کااعلان

پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کے مطابق کابل میں پھنسے ہم وطنوں کو وطن لانےکیلئےبوئنگ777طیارےاستعمال کئےجائینگے۔کابل کیلئے12اور16جولائی کوخصوصی پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

پی آئی اے کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک سے پاکستان آنے کیلئے 5خصوصی پروازوں کااضافہ کیا ہے ،دبئی اور ابوظہبی سے بوئنگ777طیاروں کےذریعے وطن پہنچایا جائے گا اور 32پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔سعودی عرب کیلئے 10پروازوں کااضافہ  کیا گیا ہے جس کیلئے بوئنگ777طیارے آپریٹ کئے جائیں گے۔

پی آئی اے  انتظامیہ کے مطابق تاشقند کیلئے 8خصوصی پروازیں آپریٹ کی جائیں گی،تاشقند کیلئے ایئر بس320طیارے آپریں ہونگے۔بشکیک میں پھنسے طالبعلموں کو لانےکیلئےخصوصی پروازآپریٹ کی جائیگی۔

دنیا

نیوزی لینڈ: خالصتان کی آزادی کے حق میں ریفرنڈم،ہزاروںسکھوں کی شرکت

ریفرنڈم میں 37 ہزار سے زائد افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا، ووٹ ڈالنے کیلئے آئے افراد کو چار چار گھنٹے انتظار کرنا پڑا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیوزی لینڈ: خالصتان کی آزادی کے حق میں ریفرنڈم،ہزاروںسکھوں کی شرکت

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں سکھ کمیونٹی کی جانب سے خالصتان کی آزادی کیلئے منعقد کر دہ د ریفرنڈم میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے، جس میں  ہزاروں افرادنےاپنا  ووٹ کاسٹ کیا۔

ریفرنڈم کے لیے  ووٹنگ کا عمل شروع ہونے سے پہلے ہی لوگوں کی طویل قطاریں لگ گئیں تھی جس کے سبب  ریفرنڈم کے مقررہ وقت میں ایک گھنٹے کا اضافہ کرنا پڑا۔

 خالصتان ریفرنڈم میں شرکت کیلئے دیگر شہروں سے بھی سکھ کمیونٹی کی بڑی تعداد آکلینڈ پہنچی تھی،عالمی میڈیا کے مطابق اس دوران ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے آئے ہزاروں سکھ افراد نے خالصتان کی آزادی اور بھارت کی مخالفت میں نعرے بازی کی۔

انڈی پینڈنٹ پنجاب ریفرنڈم کمیشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ریفرنڈم میں 37 ہزار سے زائد افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا، ووٹ ڈالنے کیلئے آئے افراد کو چار چار گھنٹے انتظار کرنا پڑا۔

ریفرنڈم کے دوران شرکا سے سکھ فار جسٹس کے کونسل جنرل گرپتونت سنگھ پنوں نے ویڈیو لنک سےخطاب  کیا، اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے مظالم کے باوجود سکھوں نے تشدد کے بجائے ووٹ کا راستہ اپنایا، ریفرنڈم کا اگلا مرحلہ آئندہ برس 23 مارچ کو امریکا کے شہر لاس اینجلس میں ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

چین:امتحان میں ناکامی پر طالب علم کا ووکیشنل سکول پر چاقو سے حملہ،8 افراد ہلاک متعددزخمی

حملہ آور نوجوان اسی ووکیشنل اسکول کا طالب علم تھا جو کہ  امتحان میں ناکامی اور ڈپلومہ مکمل نہ ہونےکی وجہ سے مایوسی کا شکار تھا،پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چین:امتحان میں ناکامی پر طالب علم کا ووکیشنل سکول پر چاقو سے حملہ،8 افراد ہلاک متعددزخمی

چین میں ووکیشنل اسکول پر طالب علم کے چاقو سے حملے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

چینی میڈیا کے مطابق چاقو سے  حملے میں ہلاکتوں کا  واقعہ مشرقی صوبےجیانگسو کےایک ووکیشنل اسکول میں پیش آیا۔

چینی پولیس کے مطابق حملے کے نتیجے  8 افراد ہلاک  جبکہ  17 زخمی ہوئے ہیں، پولیس نے 21 سالہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور نوجوان اسی ووکیشنل اسکول کا طالب علم تھا جو کہ  امتحان میں ناکامی اور ڈپلومہ مکمل نہ ہونےکی وجہ سے مایوسی کا شکار تھا۔

تحقیقات کے مطابق طالب علم  مبینہ طور پر اپنی انٹرن شپ  کے معاوضے سے بھی مطمئن نہیں تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل چین کے جنوبی صوبے گوانگڈونگ میں ایک تیز رفتارگاڑی نے درجنوں لوگوں کو کچل دیا  تھا جس کے نتیجے میں 35 افرادہلاک اور 43 قریب زخمی ہوگئے تھے۔

 بعد ازاں چینی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کے 62 سالہ فین نامی  ڈرائیور کو گرفتار کرلیا تھا جس نے حادثے کے بعد چھریوں کے وار کرکے خود کو زخمی کرلیا۔

پولیس کی جانب سے کی جانے والی ابتدائی تحقیقات کے مطابق 62 سالہ ڈرائیور  اپنی طلاق کے بعد ناخوش تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

الیکشن میں دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی

الیکشن کمیشن کے سربراہ انتخابات کے بعد نتائج کی توثیق کے لیے ایک اجلاس میں شریک تھے جہاں ان پر سیاہی پھینکی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

الیکشن میں دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی

جارجیا میں اپوزیشن جماعت کے رہنما نے سینٹرل الیکشن کمیشن کے سربراہ کے چہرے پر سیاہی پھینک دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جارجیا میں  الیکشن کمیشن کے سربراہ گیورگی کالادرویش پارلیمانی انتخابات کے بعد نتائج کی توثیق کے لیے ایک اجلاس میں شریک تھے، اس دوران اپوزیشن رہنما نے بھرے مجمع میں گیورکی کالا درویش پر دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے ان کے  منہ پر سیاہی پھینک دی۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Gen Zette (@gen.zette)

الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر  وائرل  ہو گئی اور اس وقت خبروں  کی زینت بنی ہوئی ہے ، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  سیاہی پھینکنے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں کو سیاہی پھینکنے والے کے پیچھے بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll