حادثہ یوکرین کی سرحد کے قریب پیش آیاجس کے باعث اس واقعے کے محرکات پر بھی مختلف سوالات اٹھ رہے ہیں


روس کے سرحدی علاقے بریانسک میں ایک خوفناک حادثے کے دوران ایک ہائی وے پل بھاری گاڑیوں سمیت ٹوٹ کر ریلوے ٹریک پر آ گرا، جس کی زد میں پل کے نیچے سے گزرنے والی ٹرین آ گئی، حادثے میں کم از کم 7 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہو گئے۔
یہ حادثہ یوکرین کی سرحد سے تقریباً 100 کلومیٹر (62 میل) کے فاصلے پر پیش آیا، جس کے باعث اس واقعے کے محرکات پر بھی مختلف سوالات اٹھ رہے ہیں۔
روسی ایمرجنسی سروسز کے مطابق حادثہ گزشتہ شب اس وقت پیش آیا جب کلِموو سے ماسکو جانے والی مسافر ٹرین ویگونچسکی ضلعے سے گزر رہی تھی۔ پل کے اچانک گرنے سے ٹرین کا انجن اور کئی ڈبے پٹری سے اتر گئے۔
روسی وزارتِ ہنگامی حالات کے مطابق جائے وقوعہ پر اضافی امدادی ٹیمیں، ریسکیو آلات اور روشنی کے ٹاورز روانہ کر دیے گئے ہیں تاکہ رات کے وقت بھی تلاش اور امداد کا کام جاری رکھا جا سکے۔
ماسکو ریلوے کے ایک بیان کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے ٹرانسپورٹ آپریشنز میں غیر قانونی مداخلت کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ماسکو کی انٹر ریجنل ٹرانسپورٹ پراسیکیوٹرز نے واقعے کی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔
علاقائی گورنر الیگزینڈر بوگوماذ نے اپنے بیان میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دو افراد، جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے، شدید زخمی ہیں۔ تمام زخمیوں کو بریانسک کے قریبی طبی مراکز منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق تمام متاثرہ مسافروں کو قریبی اسٹیشن پر منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں ماسکو پہنچانے کے لیے ایک خصوصی ریزرور ٹرین کا انتظام کیا گیا ہے۔

پاک فضائیہ کی برطانیہ میں دنیا کے سب سے بڑے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں شرکت
- ایک گھنٹہ قبل

ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس ایک لاکھ 38 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- ایک گھنٹہ قبل
نامور اداکار البیلا کو مداحوں سے بچھڑے 21 برس بیت گئے
- 19 منٹ قبل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 18 ستمبر کو پاکستان کے دورے کاپر اسلام آباد آئیں گے
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال ، ایمرجنسی نافذ
- ایک منٹ قبل
عراق ، شاپنگ سینٹر میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش سے ندی نالوں میں تغیانی، گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان کا غزہ میں امداد اور ایندھن کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ
- 3 گھنٹے قبل

ڈیرہ اسماعیل خان، دو متحارب گروپوں کے درمیان فائرنگ میں 6 افراد جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 74 فلسطینی شہید
- 3 گھنٹے قبل

پاک فوج کی بارش کے باعث سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری
- 2 گھنٹے قبل