خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی کوئٹہ میں بم دھماکے سے قبائلی رہنما عبدالسلام بازئی اپنے بھائی سمیت جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوئے تھے


کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مغربی بائی پاس کے قریب ایک گاڑی میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق اتوار کی شب کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس بروری چوک کراس کے قریب ایک گاڑی گزر رہی تھی کہ اس میں اچانک پراسرار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں گاڑی میں بیٹھا ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔
بم ڈسپوزل ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے دھماکا کو گھیرے میں لے لیا ہے، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب جاں بحق اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہےجہاں ان کو بہتر طبی امداد دی جا رہی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی منگلا میں بم دھماکے سے قبائلی رہنما عبدالسلام بازئی اپنے بھائی سمیت جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوئے تھے۔

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- a day ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 3 hours ago

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- a day ago

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- a day ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 21 hours ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 2 hours ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- a day ago

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- a day ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 hours ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 2 days ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 2 days ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- an hour ago








