بینظیر انکم سپورٹ پروگرام انتظامیہ کی مستحقین کو 30جون 2025 تک اپنا سروے دوبارہ کروانے کی ہدایت
بی آئی ایس پی کے مطابق جو مستحقین اپنا سروے نہیں کرائیں گے ان کی مالی امداد روک دی جائے گی

اسلام آباد:بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی )انتظامیہ نے اپنے پروگرام سے مستفید ہونے والے تمام مستحقین سے کہا ہے کہ وہ 30 جون 2025 تک اپنا سروے دوبارہ کروا لیں بصورت دیگر ان کی مالی امداد روک دی جائے گی۔
بی آئی ایس پی کے مطابق ایسے تمام مستحقین جو عرصہ تین سال سے زائد پروگرام سے مستفید ہورہے ہیں ،وہ اپنا قومی شناختی کارڈ اور بچوں کا ب فارم ہمراہ رکھ کر قریبی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر جاکر ازسرنو اپنا سروے کروائیں۔
بی آئی ایس پی کے مطابق جو مستحقین اپنا سروے نہیں کرائیں گے ان کی مالی امداد روک دی جائے گی ۔
دوسری جانب چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سینیٹر روبینہ خالد نے خوشاب کے علاقے جوہرآباد میں بی آئی ایس پی ادائیگی مرکز کا دورہ کیااور بینظیر کفالت پروگرام سے استفادہ کرنے والی خواتین سے ملاقات کی۔
چئیرپرسن نے وہاں موجود خواتین کے مسائل سنے اور عملے کو مسائل کے فوری حل کی ہدایات دیں۔
کیمپ سائٹ پر موجود خواتین کو سہ ماہی اقساط کی ادائیگی کے عمل میں خود شریک ہوتے ہوئے سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ جب تک 8171 سے ادائیگی کا تصدیقی پیغام موصول نہ ہو، کیمپ سائٹ پر نہ آئیں تاکہ غیر ضروری ہجوم سے بچا جا سکے۔
انہوں نے واضح کیا کہ بی آئی ایس پی کی کسی بھی سکیم کے لئے کوئی فیس نہیں لی جاتی، اگر کوئی فیس طلب کرے تو فوراً بی آئی ایس پی ہیلپ لائن پر شکایت درج کرائیں۔

پی آئی بی ایف کا اعلیٰ بیوروکریٹس کے اثاثے ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم
- a day ago

ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں سینئر بنگلا دیشی صحافی گرفتار
- 21 hours ago

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میاں منظور وٹو انتقال کر گئے
- a minute ago

اداکارہ اریج چودھری نے ڈرامہ ’پل دو پل‘ میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کر لیا
- 12 minutes ago

معرکہ حق کے دوران گرائے جانے والے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے
- 19 minutes ago
حکومت کا ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
- 12 hours ago

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے شہدا کے ورثا کی امدادی رقم 50 لاکھ سے بڑھاکر ایک کروڑ کردی
- 6 minutes ago

فوتیدگی پر کھانے پکانے کی رسم پر پابندی کی خبریں بے بنیادہیں،عظمیٰ بخاری
- 19 hours ago

دانش یونیورسٹی ٹیکنالوجی اور جدید علوم کے فروغ پر توجہ مرکوز کرے گی ،وزیر اعظم
- 19 hours ago

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن ، 7 خوارج جہنم واصل، ایک جوان شہید
- a day ago
رواں سال کی پانچویں اور آخری انسداد پولیو مہم ملک بھر میں جاری،4کروڑ بچوں کو قطر ے پلانے کا ہدف
- a day ago

باجوڑ: انسداد پولیو ٹیم پر مسلح افراد کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، وزیراعظم کا اظہارِ افسوس
- 16 minutes ago









