Advertisement
پاکستان

کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر نئی پابندیاں عائد

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے صوبے میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر نئی پابندیاں عائد کردیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jul 12th 2021, 10:11 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں کوروناوائرس کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، اسمارٹ لاک ڈاؤن کے طرز کی نئی پابندیاں لگادی گئیں، بلوچستان میں کاروباری مراکز 10بجے تک کھلے رہیں گے، جمعہ کے روز غیرضروری کاروباری مراکز بند رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریسٹورنٹس میں 50فیصد لوگ بیٹھ سکتے ہیں، شادی ہال اور مزارات سخت ایس او پیز کے تحت کھلےرہیں گے۔ سینما، ریسٹورنٹس اور دفاتر میں ویکسی نیشن والے افراد داخل ہوسکیں گے۔

لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ عوامی اجتماعات پر پابندی برقرار ہے، گزشتہ عید سے پہلے لاک ڈاؤن کے اچھے نتائج ملے، عیدقریب آتے ہی بازاروں اور مویشی منڈیوں میں رش بڑھ گیا، اپریل کے بعد سب سے زیادہ گزشتہ روز کورونا شرح رپورٹ ہوئی، گزشتہ روز بلوچستان میں کورونا کیسزشرح 9.43فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان بلوچستان حکومت کا مزید کہنا تھا کہ ہمسایہ ممالک میں بھی کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے، بی ایم سی اسپتال میں ڈاکٹرز کی غیرحاضری پر وائرل ویڈیو کانوٹس لے لیا گیا، غیرحاضری رہنے والے ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Advertisement
ایسی کونسی حادثاتی ایجادات ہیں  جنہوں نے دنیا بدل ڈالی؟ پڑھیں اس بلاگ میں

ایسی کونسی حادثاتی ایجادات ہیں جنہوں نے دنیا بدل ڈالی؟ پڑھیں اس بلاگ میں

  • 2 گھنٹے قبل
چیئرمین پی ٹی اے نے  برطرفی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی

چیئرمین پی ٹی اے نے برطرفی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی

  • 4 منٹ قبل
پارلیمانی کمیٹیوں سے علیحدگی: پی ٹی آئی سینیٹرز نے استعفے دے دیے

پارلیمانی کمیٹیوں سے علیحدگی: پی ٹی آئی سینیٹرز نے استعفے دے دیے

  • ایک گھنٹہ قبل
پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی کو خوش کیا ہے، وزیر مملکت برائے قانون

پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی کو خوش کیا ہے، وزیر مملکت برائے قانون

  • 2 گھنٹے قبل
سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کے لیے تا حیات سیکیورٹی کا فیصلہ واپس لے لیا

سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کے لیے تا حیات سیکیورٹی کا فیصلہ واپس لے لیا

  • ایک گھنٹہ قبل
ہالی وڈ کے لیجنڈ اداکار اور فلم ساز رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

ہالی وڈ کے لیجنڈ اداکار اور فلم ساز رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

  • 2 گھنٹے قبل
بھارت جنگی شکست کی خفت مٹانے کیلئے کرکٹ میں اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے ، عطا تارڑ 

بھارت جنگی شکست کی خفت مٹانے کیلئے کرکٹ میں اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے ، عطا تارڑ 

  • 3 گھنٹے قبل
پنجاب میں اسکول ٹیچر انٹرنز کی دوبارہ بھرتی کا فیصلہ

پنجاب میں اسکول ٹیچر انٹرنز کی دوبارہ بھرتی کا فیصلہ

  • 4 گھنٹے قبل
ایک اور یورپی نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا

ایک اور یورپی نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا

  • 4 گھنٹے قبل
ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش کا  افغانستان کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف

ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش کا افغانستان کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف

  • 31 منٹ قبل
اسرائیلی فضائیہ کے حدیدہ بندرگاہ پر شدید حملے، 12 فضائی کارروائیاں

اسرائیلی فضائیہ کے حدیدہ بندرگاہ پر شدید حملے، 12 فضائی کارروائیاں

  • 27 منٹ قبل
عمران خان سے اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش

  • 18 منٹ قبل
Advertisement