کراچی:رینجرزاورپولیس کی مشترکہ کارروائی انتہائی مطلوب ملزم محب عرف بابرگرفتار کر لیا
کراچی:رینجرزاورپولیس نے کورنگی ڈھائی نمبر میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب اوربدنام زمانہ ڈکیت ملزم محب عرف بابرکوگرفتار کرلیا ہے ۔

تفصیلات مطابق کراچی کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبر پر پولیس اور رینجر نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے مطلوب ملزم کو گرفتا کر لیا ہے ، گرفتار ملزم سے اسلحہ اورمنشیات برآمد ہوئی ہیں ،ملزم نے دوران تفتیش مختلف علاقوں میں 2500سےزائد ڈکیتیاں کرنے کااعتراف کیا ہے ،دوران ڈکیتی مزاحمت پر ملزم کی فائرنگ سے کئی لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں ملزم مختلف علاقوں میں 2012سے چوری، ڈ کیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملو ث رہاہے ، ملزم نے 17 مارچ 2018 کو اپنے ساتھی ڈکیت شاہ رخ کو مسروقہ زیوارات کی تقسیم پر جھگڑے کے بعد قتل کر دیا تھا ۔
ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کئی بارجیل بھی جا چکاہے، ملزم 3 سال سے زائد سزا کا ٹ کر ضما نت پر رہا ہونے کے بعد 8سے زائد مقد مات میں عدالتوں سے مفرور ہے ۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم کو بمعہ اسلحہ ایمونیشن اورمنشیات پولیس کےحوالے کردیا گیا ہے۔

ہری پور: باراتیوں سے بھری بس پہاڑ سے ٹکرا گئی، کمسن بچی سمیت 5 خواتین جاں بحق
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان اور چین کا دیگر شعبوں کی طرح خلائی تحقیق میں تعاون مثالی اور کلیدی اہمیت کا حامل ہے، وزیر اعظم
- 5 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت نے 2025-2026 کیلئے گندم پالیسی کی منظوری دے دی،فی من قیمت کتنی مقرر؟
- 9 گھنٹے قبل

افغانستان ہمارا برادر اسلامی اور قریبی ہمسایہ ملک ہے، امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں،اسد قیصر
- 12 گھنٹے قبل

کسی کو بھی بند کمروں کے فیصلے عوام پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،وزیر اعلی کے پی
- 11 گھنٹے قبل

افغان طالبان اورخارجی دہشتگردوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب، گرفتار خودکش بمبار کے ہوشربا انکشافات
- 9 گھنٹے قبل

ایف آئی اے کراچی سرکل کی کارروائی، غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان گرفتار
- 5 گھنٹے قبل

سوات اور گردونواح میں ایک دفعہ زلزلے کے شدید جھٹکے
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے وفاقی وزیرداخلہ کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پرتبادلہ خیال
- 5 گھنٹے قبل

آئی ایس پی آر نے نیا نغمہ ’قوم کے شہیدو تمہیں سلام ‘ ریلیز کردیا گیا
- 10 گھنٹے قبل

الخدمت فاؤنڈیشن کا 15 ارب روپے پر مشتمل ’’ری بلڈ غزہ‘‘ پروگرام کا آغاز
- 7 گھنٹے قبل

عالمی شہرت یافتہ گلوکارعلی ظفر نے ’’کلچرل آئیکون ایوارڈ‘‘ اپنے نام کرلیا
- 12 گھنٹے قبل