مودی سرکار کی ایک اور مسلمان دشمنی کی مثال،صرف ہندوؤں کیلئے جاب پلیٹ فارمز متعارف کرا دیئے
بھارتی مسلمانوں کو نوکریوں سے محروم رکھنے کیلئے ’کال ہندو‘ کے نام سے ایپ متعارف کرا دی گئی


مودی سرکار کی ایک اور مسلمان دشمنی کی مثال کھل کر سامنے آگئی، بھارت میں مسلمانوں میں مسلمانوں کو نظر انداز کر کے صرف ہندوؤں کیلئے جاب پلیٹ فارمز متعارف کرا دیئے۔
بی جے پی سرکارنے بھارتی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کیخلاف منظم معاشی جنگ چھیڑ دی ہے۔ بھارت میں ہندوؤں کے لیے مخصوص نوکریوں کے پلیٹ فارمز کے بڑھتار جحان سے مودی کا چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی مسلمانوں کو نوکریوں سے محروم رکھنے کیلئے ’کال ہندو‘ کے نام سے ایپ متعارف کرا دی گئی۔ کال ہندو ایپ صرف ہندو امیدواروں کو ملازمت کے مواقع فراہم کرتی ہے۔ ’کال ہندو‘ پلیٹ فارم کی افتتاحی تقریب مہاراشٹرا کے وزیر منگل پربھات نے کی۔ کال ہندو ایپ کے موجد ویشال دوروفے کے مطابق ہمارا ہندو سماج سب سے آگے ہونا چاہیے۔
ویشال دوروفے بھارتیہ جنتا یووا مورچہ کے سابق رکن ہیں جنہوں نے کہا کہ کال ہندو ایپ صرف ہندو امیدواروں کو ملازمت فراہم کرتی ہے، ایپ میں ’ہندو زون‘، ’ٹریوو ہندو‘ اور ’ہندو منڈی‘ جیسے سیکشن شامل ہیں۔ ہندوؤں کے لیے مخصوص ملازمت کے پلیٹ فارمز کا مقصد مسلمانوں کا معاشی بائیکاٹ کرنا ہے۔
انتہا پسند بی جے پی رہنما نیتیش رانے اور ٹی راجہ سنگھ نے مسلمانوں کے معاشی بائیکاٹ کی حمایت کی۔ ویشال دوروفے کی جانب سے ایپ بنانا بھارتی آئین کی خلاف ورزی ہے، بھارت کے آئین کا آرٹیکل 15 مذہب کی بنیاد پر امتیاز سے منع کرتا ہے۔ ’کال ہندو‘ پلیٹ فارم میں صارفین کو آدھار کارڈ کے ذریعے رجسٹریشن کی ضرورت ہے۔
’کال ہندو‘ پلیٹ فارم کا مقصد صرف بھارتی ہندوؤں کے لیے روزگار کی فراہمی کو فروغ دینا ہے۔ بھارت میں مذہب کی بنیاد پر ملازمتوں کی فراہمی کے بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی کرتے ہیں۔ کال ہندو ایپ کا مقصد بھارت میں مذہبی امتیاز کو فروغ دینا ہے۔

نیپرا کی منظوری: بجلی کے نرخوں میں کمی، یکم جولائی سے اطلاق متوقع
- 2 hours ago

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے گوشواروں کی تفصیلات طلب کرلیں
- 5 hours ago

توہین عدالت: شیخ حسینہ واجد کو 6 ماہ قید، متنازع آڈیو بیان عدالت میں مداخلت قرار
- 4 hours ago

باجوڑ،پھاٹک میلہ گراونڈ کے قریب بم دھماکا، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید، 11 زخمی
- 6 hours ago

سازش کے بغیر حکومت نہیں گرائی جا سکتی، گر گئی تو سیاست چھوڑ دوں گا" وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا
- 2 hours ago

الیکشن کمیشن نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں بحال کردیں
- 6 hours ago
باجوڑ دھماکا: اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار سمیت 5 افراد شہید، 16 زخمی ،دہشت گرد گروہ ’الخوارج‘ ملوث قرار
- 4 hours ago

ٹرمپ کا دعویٰ: اسرائیل 60 روزہ جنگ بندی پر تیار، امن معاہدے کی امید
- an hour ago

نیپرا کا یکم جولائی سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا اعلان
- 7 hours ago

ملک میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 600 روپے کمی
- 2 hours ago

مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے بعد قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن جاری
- 2 hours ago

سیلاب سے بچاؤ کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنائیں، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت
- 42 minutes ago