Advertisement

برطانوی  ادارہ صحت کی جانب سے کووڈ-19 کے نئے ویریئنٹ کے پہلے کیس کی تصدیق

جنوری 2025 میں پہلی بارسامنے آنے والا یہ ویریئنٹ امریکا، آسٹریلیا، تھائی لینڈ میں متعدد ریاستوں میں پھیل چکا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jun 6th 2025, 6:43 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
برطانوی  ادارہ صحت  کی جانب سے  کووڈ-19 کے نئے ویریئنٹ کے پہلے کیس کی  تصدیق

برطانوی  ادارہ صحت نے ملک میں کووڈ-19 کے نئے ویریئنٹ کے پہلے کیس تصدیق کردی۔

یو کے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کا کہنا تھا کہ کووڈ ویریئنٹ NB.1.8.1 انگلینڈ میں ریکارڈ کیا گیا ہے، ملک میں اس کے بہت کم کیسز ریکارڈ کیےگئے ہیں۔

تاہم، یہ بات واضح نہیں کہ اسکاٹ لینڈ، ویلز یا شمالی آئرلینڈ میں اس نئے ویریئنٹ کی کتنے کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔

جنوری 2025 میں پہلی بارسامنے آنے والا یہ ویریئنٹ امریکا، آسٹریلیا، تھائی لینڈ میں متعدد ریاستوں میں پھیل چکا ہے۔

ادارے کی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر گایتری امرتھالنگم کا کہنا تھا کہ اس ویریئنٹ سے دوسرے ویریئنٹس کے مقابلے میں زیادہ شدید بیماری کا خطرہ نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement