Advertisement
پاکستان

وزیر اعظم کا قازقستان کے صدر سے رابطہ ، تعلقات مزید مضبوط کرنے کا عزم

ٹیلیفونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قازقستان کے درمیان موجودہ دوطرفہ تعلقات کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 8th 2025, 10:19 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر اعظم کا قازقستان کے صدر سے  رابطہ ، تعلقات مزید مضبوط کرنے کا عزم

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور قازقستان کے صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امن و استحکام کے حوالے سے اہم گفتگو کی۔

اس دوران وزیراعظم نے قازقستان کے عوام کو عید الاضحیٰ کی دلی مبارکباد بھی دی۔

ٹیلیفونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قازقستان کے درمیان موجودہ دوطرفہ تعلقات کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک کے تعاون کو مزید وسیع کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر پاکستان کی جانب سے خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے کی جانے والی کوششوں سے قازقستان کے صدر کو آگاہ کیا۔

قازقستان کے صدر نے عید کی مبارکباد دینے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے مابین تعاون کے مزید مواقع فراہم کیے جائیں گے اور مستقبل میں ای سی او (اقتصادی تعاون تنظیم) اور ایس سی او (شنگھائی تعاون تنظیم) کے سربراہی اجلاسوں کے دوران ملاقات متوقع ہے۔

Advertisement