Advertisement
پاکستان

حکومت سندھ کا 13 جون کو نئےمالی سال کا بجٹ پیش کرنے کا اعلان

زراعت کا 13 ارب روپے، اسکول ایجوکیشن کے لیے 8 ارب روپے،جنگلات کے لیے 4 ارب روپے اور صحت کا بجٹ 51 ارب روپے تجویز کردیا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 9th 2025, 4:28 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
حکومت سندھ کا 13 جون کو نئےمالی سال کا بجٹ پیش کرنے کا اعلان

حکومت سندھ کی جانب سے  13 جون کو نئےمالی سال کا بجٹ پیش کرنے کا اعلان کردیا۔

 صوبائی وزیر منصوبہ بندی وترقیات ناصر شاہ کی صدارت میں تین روزہ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کو حتمی شکل دےدی گئی۔ ستاون صوبائی محکموں اور خودمختار اداروں کا ترقیاتی بجٹ 600 ارب روپےکا ہوگا۔

زراعت کا 13 ارب روپے، اسکول ایجوکیشن کے لیے 8 ارب روپے،جنگلات کے لیے 4 ارب روپے اور صحت کا بجٹ 51 ارب روپے تجویز کردیا گیا۔

اسی طرح صنعت کا 4 ارب، آبپاشی کا 96 ارب، بلدیات کا 13 ارب، منصوبہ بندی کا 16 ارب روپے بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

منظور کی گئیں بجٹ تجاویز کےمطابق سروسز کا 14 ارب، ٹرانسپورٹ کا 57 ارب، ورکس اینڈ سروسز کا ایک کھرب 39 ارب روپے جبکہ محکمہ داخلہ کا بجٹ 11 ارب روپےتجویز کیا گیا ہے۔

Advertisement