پاکستانی حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ شروع، پی آئی اے کی پہلی پرواز جدہ سے اسلام آباد پہنچ گئی
وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر حاجیوں کا استقبال کیا


پاکستانی حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا ، پہلی پرواز پی کے 732 جدہ سے 340 حجاج کرام کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی۔
وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر حاجیوں کا استقبال کیا ، اس موقع پر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ کوئی شک نہیں حکومت پاکستان اورسعودی حکومت نے حجاج کو بہترین سہولیات مہیا کیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت آئندہ سال اس سے بھی بہتر انتظامات کرے گی، عازمین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ کے مینجر آفتاب گیلانی نے کہا کہ پوسٹ حج آپریشن 10 جولائی تک جاری رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے بعد مدینہ منورہ سے بھی اسلام آباد واپسی کی پروازیں آئیں گی، آپریشن میں 30 ہزار سے زائد حجاج اسلام آباد واپس پہنچیں گے۔
اس موقع پر پہلی پرواز سے پہنچنے والے حجاج کرام نے وزارت مذہبی امور کی جانب سے کئے گئے حج انتظامات کو سراہا۔

کراچی: ایف آئی اے کی کارروائی، غیرقانونی طور بیرون ملک جانے والے 7 مسافر گرفتار
- 5 گھنٹے قبل

لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے این اے 129 ضمنی الیکشن میں حصہ لینے سے معذرت کرلی
- 8 منٹ قبل

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی مصری صدر عبدالفتاح السیسی سمیت عسکری حکام سے ملاقاتیں
- ایک گھنٹہ قبل

حکومت کا ملک بھر میں تمام یوٹیلیٹی اسٹورز مکمل طور پر بندکرنے کا فیصلہ ،نوٹیفکیشن جاری
- 2 گھنٹے قبل

ادھم سنگھ سے رام محمد سنگھ آزاد تک کا سفر، جلیانوالہ باغ کے قتل عام کا بدلہ لینے والاہندوستانی شہید
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان ٹرائی نیشن سیریز کب کھیلی جائے گی ؟ شیڈول سامنے آ گیا
- 3 گھنٹے قبل

رُک ریلوے اسٹیشن :انگریزوں کا خواب پورا ہو جاتا تو آج یہ بڑا جنکشن ہوتا
- 26 منٹ قبل

مودی حکومت کی ایک اور سازش ، پاکستان کو دوبارہ فیٹف گرے لسٹ میں ڈالنے کا مطالبہ کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائر میچز کہاں کھیلے جائیں گے؟ میزبان ملک کانام سامنے آ گیا
- ایک گھنٹہ قبل

سیلابی صورتحال کے باعث انتظامیہ نے گلگت بلتستان کے37 مقامات کو آفت زدہ قرار دے دیا
- 3 منٹ قبل

ریاست دہشت گردی کے ناسورکو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے ،وزیر اعظم
- 2 گھنٹے قبل

حکومت کا سخت ایکشن، ملک بھر میں موجود چینی کا ذخیرہ اپنے کنٹرول میں لے لیا
- 5 گھنٹے قبل