وفاقی حکومت کا مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں کارپوریٹ اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو بڑا ریلیف
بجٹ میں کمرشل جائیدادوں، پلاٹس اور گھروں کی منتقلی پر عائد سات فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے


وفاقی حکومت نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں کارپوریٹ سیکٹر اور ریئل اسٹیٹ سے وابستہ عوام کو بڑا ریلیف دے دیا۔ بجٹ میں کمرشل جائیدادوں، پلاٹس اور گھروں کی منتقلی پر عائد سات فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) ختم کر دی گئی ہے، جبکہ 10 مرلہ تک گھروں اور 2000 مربع فٹ کے فلیٹس پر ٹیکس کریڈٹ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
حکومت نے کارپوریٹ سیکٹر پر عائد سپر ٹیکس میں بھی کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ سالانہ 20 سے 25 کروڑ روپے آمدنی رکھنے والے اداروں کے لیے سپر ٹیکس میں 0.5 فیصد کمی کی گئی ہے۔
اسی طرح جائیداد کی خریداری پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں بھی نمایاں کمی کی گئی ہے۔ پہلی سلیب میں ٹیکس کو 4 فیصد سے کم کر کے 2.5 فیصد، دوسری سلیب میں 3.5 فیصد سے کم کر کے 2 فیصد اور تیسری سلیب میں 3 فیصد سے کم کر کے 1.5 فیصد کر دیا گیا ہے۔
حکومت نے مورگیج فنانسنگ کو فروغ دینے کے لیے بھی اقدامات کا اعلان کیا ہے، جبکہ اسلام آباد میں جائیداد کی خریداری پر اسٹامپ پیپر ڈیوٹی کو کم کر کے صرف 1 فیصد کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کے بعد ملک میں پراپرٹی کی قیمتوں میں کمی کا امکان پیدا ہو گیا ہے، جس سے متوسط طبقہ فائدہ اٹھا سکے گا۔ دوسری جانب، نیشنل ٹیرف پالیسی کے تحت پرانی گاڑیوں پر ٹیکس کم ہونے کا امکان ہے، اور ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف بھی اس پالیسی پر رضا مند ہو چکا ہے۔

عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنرمحمود بھٹی نے فرانسیسی خاتون کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کردیا
- 2 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 گھنٹے قبل

فلم ویلکم ٹو پنجاب ،پنجاب سے نکل کر بلوچستان پہنچ گئی
- 2 گھنٹے قبل

قلات: مسافر بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،3 افرادجاں بحق ،متعدد زخمی
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف مقدمات کی فہرست میں ایک اور اضافہ
- 5 گھنٹے قبل

نیول کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس ،پاک بحریہ کی ناقابل تسخیر سمندری دفاعی صلاحیتوں کو سراہاگیا
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعظم کا برطانیہ کیلئے پی آئی اے پروازوں کی بحالی پر اظہارِ تشکر
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا ہر دو ماہ بعد وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ،حکومت کا تمام یوٹیلٹی اسٹورز 31 جولائی تک بند کرنے کا فیصلہ
- 41 منٹ قبل

چین کا ایک بار پھر ایران کے پرامن جوہری پروگرام کی حمایت کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ: ای او بی آئی کی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری
- ایک گھنٹہ قبل

اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 2 گھنٹے قبل