وفاقی حکومت کا مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں کارپوریٹ اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو بڑا ریلیف
بجٹ میں کمرشل جائیدادوں، پلاٹس اور گھروں کی منتقلی پر عائد سات فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے


وفاقی حکومت نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں کارپوریٹ سیکٹر اور ریئل اسٹیٹ سے وابستہ عوام کو بڑا ریلیف دے دیا۔ بجٹ میں کمرشل جائیدادوں، پلاٹس اور گھروں کی منتقلی پر عائد سات فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) ختم کر دی گئی ہے، جبکہ 10 مرلہ تک گھروں اور 2000 مربع فٹ کے فلیٹس پر ٹیکس کریڈٹ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
حکومت نے کارپوریٹ سیکٹر پر عائد سپر ٹیکس میں بھی کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ سالانہ 20 سے 25 کروڑ روپے آمدنی رکھنے والے اداروں کے لیے سپر ٹیکس میں 0.5 فیصد کمی کی گئی ہے۔
اسی طرح جائیداد کی خریداری پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں بھی نمایاں کمی کی گئی ہے۔ پہلی سلیب میں ٹیکس کو 4 فیصد سے کم کر کے 2.5 فیصد، دوسری سلیب میں 3.5 فیصد سے کم کر کے 2 فیصد اور تیسری سلیب میں 3 فیصد سے کم کر کے 1.5 فیصد کر دیا گیا ہے۔
حکومت نے مورگیج فنانسنگ کو فروغ دینے کے لیے بھی اقدامات کا اعلان کیا ہے، جبکہ اسلام آباد میں جائیداد کی خریداری پر اسٹامپ پیپر ڈیوٹی کو کم کر کے صرف 1 فیصد کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کے بعد ملک میں پراپرٹی کی قیمتوں میں کمی کا امکان پیدا ہو گیا ہے، جس سے متوسط طبقہ فائدہ اٹھا سکے گا۔ دوسری جانب، نیشنل ٹیرف پالیسی کے تحت پرانی گاڑیوں پر ٹیکس کم ہونے کا امکان ہے، اور ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف بھی اس پالیسی پر رضا مند ہو چکا ہے۔

نیشنل گرڈ پاکستان کا بجلی کے ترسیلی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے 100 ارب روپے کے صکوک پروگرام کا منصوبہ
- 2 دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان
- 2 دن قبل

شعیب ایوب بٹالوی کی موٹیویشنل تقریر نے حاضرین کے دل جیت لیے
- 2 دن قبل

الزامات کی بجائے خطے کے مسائل کوحل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک کی نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو
- ایک دن قبل

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
- 14 دن قبل

پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا گیا، رضوان، امام، صائم اور شان مسعود جگہ بنا نے میں ناکام
- ایک دن قبل

متروکہ وقف املاک بورڈ کے 359ویں اجلاس کا دوسرا روز، 13 اہم ایجنڈا آئٹمز زیر بحث
- 2 دن قبل

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا
- 14 دن قبل

پاکستان میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ایلانگ اسٹرائیک تھری پبی میں اختتام پذیر
- ایک دن قبل

دورہ میران شاہ: آرمی چیف کا دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرنے کے عزم کا اظہار
- 2 دن قبل






