عالمی بینک کا جوہری توانائی کے منصوبوں کی مالی معاونت پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ
جوہری توانائی کے شعبے میں دوبارہ متحرک ہو رہا ہے تاکہ ترقی پذیر ممالک میں بجلی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کیا جا سکے، ورلڈ بینک


عالمی بینک نے جوہری توانائی کے منصوبوں کی مالی معاونت پر عائد دہائیوں پرانی پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بینک نے اعلان کیا ہے کہ وہ جوہری توانائی کے شعبے میں دوبارہ متحرک ہو رہا ہے تاکہ ترقی پذیر ممالک میں بجلی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔
عالمی بینک کے صدر اجے بانگا نے ایک ای میل پیغام میں کہا ہے کہ یہ فیصلہ ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی طلب میں متوقع دوگنا اضافے کے تناظر میں کیا گیا ہے، جو کہ 2035 تک دگنی سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔ اس ضروریات کو پورا کرنے کے لیے دنیا کو تقریباً 630 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری درکار ہوگی۔
اجے بانگا نے مزید کہا کہ عالمی بینک اب بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا تاکہ جوہری توانائی کے استعمال کے دوران عدم پھیلاؤ (non-proliferation) کی نگرانی اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔
عالمی بینک کا یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دنیا بھر میں صاف توانائی کے ذرائع کو فروغ دینے کی کوششیں تیز ہو رہی ہیں اور کاربن کے اخراج میں کمی لانے کے لیے جوہری توانائی کو ایک اہم متبادل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
یہ فیصلہ عالمی سطح پر توانائی کی پالیسیوں میں ایک بڑی تبدیلی کا عندیہ دے رہا ہے، جہاں جوہری توانائی کو اب صرف خطرے کے بجائے ایک پائیدار حل کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے، خاص طور پر ان ممالک کے لیے جو صنعتی ترقی کے مراحل میں ہیں اور انہیں بڑے پیمانے پر بجلی کی ضرورت ہے۔

مودی حکومت کو ایک اور جھٹکا، ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا
- 9 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ترک صدررجب طیب سے ملاقات، اہم علاقائی اور عالمی پیشرفت پر تبادلہ خیال
- 13 گھنٹے قبل

گوگل کا جی میل صارفین کے لیے الرٹ،کروڑوں ا کاونٹ خطرے میں
- 10 گھنٹے قبل

اسحاق ڈارکی آرمینیائی وزیر خارجہ سے ملاقات،دونوںممالک کے مابین سفارتی تعلقات قائم
- 9 گھنٹے قبل

توشہ خانہ ٹو کیس :بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں سماعت منسوخ
- 9 گھنٹے قبل

ڈاکٹرطاہر القادری کا عالمی میلادکانفرنس کے اخراجات سیلاب متاثرین پرخرچ کرنےکا اعلان
- 9 گھنٹے قبل

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس :وزیراعظم شہباز شریف عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئے
- 6 گھنٹے قبل

شدید سیلابی ریلے کے باعث ریلوے ٹریک پانی میں بہہ گیا،ٹرینوں کی آمد و رفت معطل
- 13 گھنٹے قبل

اسرائیلی فوج کی بمباری سے القسام بریگیڈ کے سربراہ ابو عبیدہ شہید،حماس اور اہلخانہ کی تصدیق
- 11 گھنٹے قبل

بھارت آبی جارحیت سےباز نہ آیا،بغیر اطلاع کے 3 جگہوں سے پانی چھوڑدیا، صورتحال مزیدخراب ہونے کا خدشہ
- 11 گھنٹے قبل

کراچی:سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی، فتنہ الخوارج اور القاعدہ کے 5 دہشتگرد گرفتار
- 12 گھنٹے قبل

درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشئر پگھل رہے، موسمیاتی تبدیلی سے آفات کا سامنا ہے،مصدق ملک
- 7 گھنٹے قبل