Advertisement

ایرانی حملوں کے نیتجے میں ابتک 4 اسرائیلی ہلاک ، آپریشن  وعدہ صادق سوم جاری

اسرائیلی میڈیا  نے  تل ابیب کے جنوب میں ایرانی میزائل حملے میں 3 اسرائیلیوں کی ہلاکت اور  درجنوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jun 14th 2025, 8:33 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایرانی حملوں کے نیتجے میں ابتک  4 اسرائیلی ہلاک ، آپریشن  وعدہ صادق سوم جاری

ایران کا اسرائیل کے خلاف آپریشن  وعدہ صادق سوم جاری ہے اورایرانی حملوں کے نیتجے میں 4 اسرائیلی ہلاک ہوگئے۔

گزشتہ روز اسرائیل نے ایران کے مختلف شہروں پر حملہ کیا تھا۔ ایران نے گزشتہ شب جوابی حملے کیے اور اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں بارش کی، ایران نے  200  سے زائد میزائل داغے جس کے نتیجے میں 4 اسرائیلی ہلاک اور  90  سے  زائد  زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی میڈیا  نے  تل ابیب کے جنوب میں ایرانی میزائل حملے میں 3 اسرائیلیوں کی ہلاکت اور  درجنوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ایران کی جانب سے کیے جانے والے جوابی کارروائی میں  9 عمارتیں مکمل تباہ  اور  سیکڑوں اپارٹمنٹس کو نقصان پہنچا۔

رپورٹس کے مطابق ایران نے تل ابیب میں 7 مقامات کونشانہ بنایا، جوابی حملوں کے بعد  تل ابیب، ساحلی شہر  حیفہ  سمیت مختلف شہروں میں سائرن بجتے رہے،  ایران نے 3 ائیربیسز، فوجی ہیڈکوارٹر  اور جوہری تحقیقی مرکز کو  نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔

سپاہ پاسداران انقلاب کے اعلیٰ کمانڈر  جنرل وحیدی نے کہا ہے کہ ایران نے میزائل حملوں میں صہیونی حکومت کے اہم فضائی اڈوں اور  دفاعی صنعتی مراکز کو نشانہ بنایا ہے، انہوں نے کہا کہ آپریشن وعدہ صادق سوم جب تک ضروری ہوا جاری رہےگا۔ 

میزائل حملوں کے بعد خوفزدہ اسرائیلی شہری جان بچانے کیلئے بنکروں کی جانب بھاگتے رہے۔

یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نےگزشتہ روز  ایران پر شدید حملے کیے جس کے نتیجے میں  9 سائنسدانوں اور  عسکری قیادت سمیت  80 سے  زائد افراد شہید ہوئے جس کے بعد ایران نے  اسرائیل کے خلاف  وعدہ صادق سوم کے نام سے آپریشن کا آغاز کیا۔

Advertisement
پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے

پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے

  • 3 days ago
لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار

لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار

  • 18 hours ago
بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر

بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 18 hours ago
سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے انگلینڈ کوتاریخی شکست دے دی

سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے انگلینڈ کوتاریخی شکست دے دی

  • a day ago
مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

  • 15 hours ago
لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان

لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان

  • 18 hours ago
اوپن اے آئی نے اے آئی ماڈلز کی جانب سے اپنی مانیٹرنگ خود ڈس ایبل کرنیکا انکشاف کیا ہے

اوپن اے آئی نے اے آئی ماڈلز کی جانب سے اپنی مانیٹرنگ خود ڈس ایبل کرنیکا انکشاف کیا ہے

  • 3 days ago
پاکستان میں مہنگائی: آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی مہنگائی بڑھنے سے خبردار کردیا

پاکستان میں مہنگائی: آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی مہنگائی بڑھنے سے خبردار کردیا

  • 2 days ago
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

  • 17 hours ago
پاکستان اوریورپی یونین کا دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

پاکستان اوریورپی یونین کا دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

  • 2 days ago
نئے صوبوں کا قیام اور گورننس اصلkاحات ناگزیر ہیں، ابراہیم حسن مراد

نئے صوبوں کا قیام اور گورننس اصلkاحات ناگزیر ہیں، ابراہیم حسن مراد

  • 9 hours ago
بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا سے دور ہونے کی وجہ بتادی

بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا سے دور ہونے کی وجہ بتادی

  • 2 days ago
Advertisement