گزشتہ روز بھی اردن کی فوج نے اعلان کیا تھا کہ اس نے اپنی فضائی حدود میں داخل ہونے والے میزائلوں اور ڈرونز کو مار گرایا ہے


عرب میڈیا کے مطابق اردن کی فضائیہ نے اسرائیل کی جانب پرواز کرانے والے ایرانی ڈرون کو عقبہ ریجن میں مار گرایا۔
گزشتہ روز بھی اردن کی فوج نے اعلان کیا تھا کہ اس نے اپنی فضائی حدود میں داخل ہونے والے میزائلوں اور ڈرونز کو مار گرایا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اردنی مسلح افواج کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی ایران کی جانب سے اسرائیلی حملےکے جواب میں لانچ کیےگئے ڈرونزکے اردنی علاقے میں گرنےکے خدشےکے تحت کی گئی۔
اردنی حکام کے مطابق ائیرڈیفنس سسٹم کو اس وجہ سے فعال کیا گیا کہ خدشہ تھا کہ میزائل اور ڈرونز اردن کے علاقوں، خاص طور پر گنجان آباد علاقوں میں گر سکتے ہیں، جس سے جانی نقصان ہونے کا خدشہ تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ مسلح افواج ملک کی زمینی، سمندری اور فضائی سرحدوں کے دفاع کے لیے سرگرم ہیں اور کسی بھی صورت میں اردنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
گزشتہ روز امریکی ٹی وی نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک نے بھی ایران کا حملہ روکنے میں اسرائیل کی مدد کی ہے۔
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 20 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 20 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل






